بہار و سیمانچل

جموئی : کیتھا گاؤں والوں نے بنٹی چودھری کا استقبال کیا

جموئی (محمد سلطان اختر ) جموئی ضلع کے تحت کیتھا گاؤں اسمبلی حلقہ کا پہلا ووٹر سنٹر میں بنٹی چودھری کا لوگوں نے خیرمقدم کیا ، گاؤں والوں نے تمام حدود عبور کرچکے آج جمعہ تھا مسلمانوں کے لئے ہفتہ کی عید کہتے ہیں۔ لیکن وہاں کے گاؤں والوں کے لئے ایک اور عید تھی ، چونکہ آمد بنٹی چودھری کی شکل میں تھی، بنٹی چودھری جمعہ کے دن نماز کے بعد سہ پہر 3 بجے آنا تھا لیکن سکندرا میں کچھ کام کی وجہ سے وہ وقت پر نہیں پہنچ سکے، بنٹی چودھری شام 6 بجے پہنچے اور گائوں والوں نے ان کا استقبال کیا۔ جب ہمارے نمائندے نے گاؤں والوں سے بات کی تو گاؤں والوں نے کہا کہ میں پہلے ہی بنٹی چودھری کو جیت کے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ سکندرا اسمبلی حلقہ میں کامیاب ہو چکے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت نے جس طرح سے این آر سی کے معاملے پر ہمیں کہیں نہیں چھوڑا ، ہم سے اپنا حق رائے دہی چھیننے کا کام کیا ہے ، اس کے لئے ہم سب کو بنٹی چودھری کو ووٹ دے کر تیجسوی یادو کو وزیر اعلی بنائیں گے۔ تاکہ وہ اس طرح سے فرقہ واریت اور موبلینچنگ پھیلا کر لڑائی کا مقابلہ بخوبی کرسکیں۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیم ​​ملک نے ایم ایل اے بنٹی چودھری سے کہا کہ ہمیں سامان نہیں چاہئے،ہمیں مال نہیں چاہیئے اور ہمیں سڑک نہیں چاہیئے ہمیں صرف اپنا وقار چاہئے ، ہمیں اپنے حصے کی ضرورت ہے ، ہمیں اپنے حق کی ضرورت ہے اور اس کے لئے آپ کو لڑائی لڑنی ہوگی اور اسمبلی میں ہمارے حق حقوق کی آواز بلند کرنی ہوگی، بنٹی چودھری جی کی طرف سے شمیم ​​ملک نے کہا کہ جس طرح آپ نے 5 سالوں میں کام کیا اس کام میں کچھ کمی ہوئی ہو جو تمام گاؤں والوں کی طرف سے در گذر کرتے ہیں۔ ایک بار پھر سے آپکو موقع دیتے ہیں اب یہ 5 سال میں میں کو اپنی اور اپنے عوام کی طرف سے ایک قیادت بنا کر بھیجا گیا ہوں اسکو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنا حصہ چاہتے ہیں ، ہم اپنا حق چاہتے ہیں اور جب آپ فتح ہوکر آتے ہیں تو سب سے پہلے کام کرنا ہوگا اقلیتوں اور دلتوں کو نشانہ بناکر زود و کوب کیا جاتا ہے آپ اس پر مکمل طور پر کھڑے اتریں گے ، آپ کی حکومت بنتے ہی آپ اس پر قابو پانے کے لئے قانون بنائیں گے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ہم ایسی پارٹی سے ہرگز سمجھوتہ نہیں کرسکتے جو انسان کو شرم شار کرتے ہیں ، جموئی ضلع کانگریس سیل کے صدر ، جناب کوثر سلطان صاحب نے بھی بنٹی چودھری کا خیرمقدم کیا اور تمام گاؤں سے گزارش کی کہ اس بار ہمیں چاہئے کہ بنٹی چودھری کو جیتنے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں ، بنٹی چودھری کو جیت سے ہم کنار کریں تاکہ دشمنوں کو منھ توڑ جواب ملے، کوثر سلطان نے کہا کہ آپ بنٹی چودھری کو کامیاب نہیں بنائیں گے بلکہ کوثر سلطان کو کامیاب بنائیں گے۔ اسی طرح بہت سارے خطیب نے بات کی سب نے اپنی باتیں جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بنٹی چودھری کو ہر حال میں کامیاب کرنا ہے، اور اخیر میں بنٹی چودھری نے خود اسٹیج پر آئے اور کہا کہ ہم جیتنے کے بعد اسپورٹنگ کلب کا کام پہلے مرحلے میں کریں گے۔ یقینی طور پر کیتھا والوں کی قربانی ہے میرے لئے بہت انتظار کیا،یہاں والے مریضوں کو لیکر شیخ پورہ یا آڑھا جانا پڑتا ہے، اس دوران کوئی بنیادی اسپتال نہیں ہے۔ اس عمل کو جو یہ سرکاری کام کرنے کے بعد کیا جاتا ہے،اس کے بعد یقینی طور پر کسی اسپتال کا قیام عمل میں آئے گا، اگر ہماری حکومت نہیں بنی تو آپ کی آواز اسمبلی میں بلند کرونگا، اور سب سے بڑی ترجیح یہ ہوگی کہ ہم ہمیشہ دلت ، اقلیت اور پسماندہ طبقات کے لئے کھڑے رہے ہیں،کھڑے رہیں گے، اور یہ ہماری ترجیح ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد والی مجلس ختم ہوئی،
اس موقع پر مشہور اور موجود افراد میں اخلاق ملک ، سجاد ملک ، اندریدیو یادو ، سونی پاسوان ، برچھھا مانجھی اور دیگر بہت سارے نوجوان حاضر رہے، اور انہیں کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close