بہار و سیمانچل

بہار کے وزیراعلیٰ کس منھ سے صنعت اور روزگار کی بات کررہے ہیں : آصف

نئی دہلی ،۱۶؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) آل انڈیامائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا کہ اب جبکہ بہار میں تبدیلی کی لہر دوڑ رہی ہے، تو ایسے میں بہار کے وزیر اعلی بہار کو کاروبار اور ملازمت کی بحالی کیلئے فکر مند نظر آرہے ہیں ۔ بناء بریں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نتیش حکومت یہ تسلیم کرتی ہے کہ اس نے گذشتہ دہائی سے لے اب تک بہار کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔ مسٹر آصف نے کہا کہ جب پی ڈی اے اتحاد نے بہار میں صنعت اور ملازمت کی بحالی کے بارے میں بات کی تھی، تب سے نتیش کمار اور سشیل مودی پریشان نظر آرہے ہیں ، کیوں کہ انہیں یہ خطرہ محسوس ہونے لگا کہ اب ان کی کرسی گرنے والی ہے اور بہار میں پی ڈی اے کی مخلوط کی حکومت بننے جارہی ہے۔مسٹر آصف نے کہا کہ انتخابی سیزن کے دوران نتیش حکومت کو بہار میں صنعت و حرفت اور ملازمت کی بحالی کے جھوٹے اعلانات کرنے پڑے۔ اگر مخلوط حکومت تشکیل دی جاتی ہے تو وہ بہار میں عوامی فلاح کیلئے ہر کام کرے گی، اور ہر ضلع میں صنعتیں قائم کرے گی، تاکہ بہار کے لوگوں کو ملازمت کیلئے بیرون ریاست نہ جانا پڑے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close