بہار و سیمانچل

جے ڈی یو نے اپنے باغیوں کوپارٹی سے نکالا

نئی دہلی 13اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جے ڈی (یو) نے منگل کوپارٹی مخالف کام کرنے والے 15 لیڈروںکی رکنیت کومعطل کردیا اور انہیں چھے سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب بہت سے لیڈروں کوپارٹی سے نکال دیا تھا۔ جنتا دل (یو) کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے پارٹی مخالف کام کرنے والے 15 لیڈروں کوپارٹی سے نکال دیا ہے۔ جے ڈی (یو) کے لیڈران جنھیں معطل اورپارٹی سے نکال دیا گیا ہے ، ان میں موجودہ ایم ایل اے ددن سنگھ یادو ، سابق وزیر رمیشور پاسوان (سکندرا) اور بھگوان سنگھ کشواہا (جگدیش پور) ، سابق ایم ایل اے رن وجے سنگھ اور سمیت کمار سنگھ (چکائی) شامل ہیں۔ پارٹی ویمن سیل کی سابقہ ریاستی صدر ، کنچن کماری گپتا، اعلیٰ پسماندہ طبقاتی کمیشن کے سابق ممبر ، پروموڈ سنگھ چندرونشی (اوبرا) ، اور جے ڈی (یو) کے نوجوان لیڈراور سابق خزانچی ارون کمار، کنوینر تجمل خان(رفیع گنج)، روہتاس پارٹی کے سابق ضلعی صدر امریش چودھری، سابق جموئی ضلع صدر شیو شنکر چودھری،سندھو پاسوان، کارتار سنگھ یادو،بربیگھہ اسمبلی حلقہ کے پارٹی انچارج راکیش رنجن اورپارٹی کارکن مونگیری پاسوان (چناری) کے نام شامل ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close