بہار و سیمانچل

بہار میں حکومت مخالف لہر ، نتیش حکومت کا جانا طے :ایس ایم آصف

نئی دہلی ،۶؍ اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا) بہار میں نتیش حکومت کے خلاف لہر چل رہی ہے اور اس حکومت کا جانا کا یقینی ہے۔ اس کا خیال آل انڈیا مائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نتیش حکومت گذشتہ 15 سالوں کے دوران بہار اور بہار کے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکی۔ بہار کے لوگ بے روزگاری ، مہنگائی ، جرائم اور بدعنوانی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس حکومت کو لوگوں نے حکمرانی کے لئے ووٹ دیا ، اسی حکومت نے بہار کو سب سے بڑا نقصان پہنچایا۔ بہار میں بے روزگاری ، روزگار کیلئے انخلاء او راستحصال کا راج رہا اور حکومت سوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے علاوہ بہار واحد ریاست تھی جہاں کورونا متاثرہ ہونے کے علاوہ سیلاب کی تباہی پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نتیش کمار مرکز ی حکومت سے خصوصی حیثیت کا مطالبہ کرتے رہے ، بی جے پی کے ساتھ رہنے کے بعد بھی بہار کو خصوصی درجہ نہیں مل سکا ۔ انہوں نے باور کرایا کہ اب بہار کے عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور اس بار نتیش کمار سرکار کا جانا طے ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close