بہارعجیب و غریب
بہار کے ضلع سوپال میں سرپنچ نے لڑکی کی ناک کاٹ دی

سوپول (ہندوستان اردو ٹائمز) احتجاج کرنے والی ایک لڑکی کی ناک سرپنچ نے کاٹ دی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست بہار کے ضلع سوپال میں پیش آیا۔ صدرپولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع لودھ میں پیش آیا۔
ملی تفصیلات کے مطابق سرپنچ پرالزام ہے کہ وہ گاوں کی تین لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑکررہا تھا۔ اس کی ہراسانی سے تنگ آکروہ اسکے گھرکے پاس پہنچیں اوراحتجاج کرنے لگیں جس پربرہم سرپنچ نے اس کی ناک کاٹ دی۔
سرپنچ کی اس حرکت پرلڑکی کے گھروالے برہم ہوگئے جس پرسرپنچ اوراس کے حامیوں نے ان پربھی حملہ کردیا جبکہ سرپنچ کا الزام ہے احتجاجیوں نے ان پرحملہ کیا۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز