بہار و سیمانچل

بوکھڑا بلاک کے دو الگ الگ حادثوں میں ہلاک ہونے والے کے گھر والوں کو سرکار کی طرف سے 4/4 لاکھ کا چیک دیا گیا

کرہر پنچایت کا باشندہ رام دیو سہنی کی ندی میں ڈوب کر اور پکٹولہ کا باشندہ شیلیندر ٹھاکر کی بیوی کی گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی موت۔

سیتامڑھی (عبدالرقیب) بوکھڑا بلاک کے وسیع و عریض ہال میں سنیچر کے دن بوکھڑا بلاک کی پرمکھ رانی دیوی، سی او اودھیش کمار شری واستو اور اپ پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے دو سال قبل دو الگ الگ حادثوں میں ہلاک ہونے والے کے گھروالوں کو 4/4 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

ملی جانکاری کے مطابق ایک سال پہلے کرہر پنچایت کے وارڈ نمبر چودہ کا باشندہ رام دیو سہنی کی ندی میں ڈوب کر موت ہوگئی تھی جبکہ چکوتی پنچایت کے پکٹولہ گاؤں کا باشندہ شیلیندر ٹھاکر کی بیوی شوبھا دیوی کی موت تین سال قبل گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہو گئی تھی مرنے والوں کے گھر والوں کو سرکار کی طرف سے چار چار لاکھ روپے کی رقم دی گئی ہے جو چیک کی صورت میں گھر والوں کو سونپ دیا گیا ہے۔
موقع پر پرمکھ کا نمائندہ سیتارام یادو، وزیر فشریز کوآپریشن کمیٹی سجیت کمار، پنچایت سمیتی رکن رام بابو سہنی، زونل آفس کے پرنسپل اسسٹنٹ شری پتی پاٹھک اور انچل ناجر شیو شنکر جھا موجود تھے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close