بہار و سیمانچل

ہر مسجد میں مکتب کا نظام قائم ہو، بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری

مجلس علماء ملت چھترگاچھ یونٹ کی میٹنگ میں شرکاء کا اظہار

کشن گنج، چھترگاچھ 5/ جولائی (نمائندہ) قدیم مسجد میاں بستی میں مجلس علمائے ملت چھترگاچھ ضلع کشن گنج کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کا آغاز مولانا محمد صائم قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ میٹنگ کی صدارت مولانا محبوب الحق قاسمی نے فرمائی جبکہ مولانا شمیم ریاض ندوی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔
میٹنگ میں کئی اہم ایجنڈوں پر گفت و شنید ہوئی جن میں پہلا یہ تھا کہ مجلس علمائے ملت کی تمام یونٹس کو مضبوط کیا جائے۔ دوسرا یہ تھا کہ ہر مسجد میں مکتب کا نظام قائم ہو جس کے لیے پنچایت کی علماء یونٹ ہر مسجد کی کمیٹی سے رابطہ کرکے اسے مسجد میں مکتب کے قیام کرنے پر آمادہ کرے گی۔
تیسرے ایجنڈے کے تحت چھترگاچھ کی علماء یونٹ کے ذمہ داران کا انتخاب نو ہوا جس میں صدر : مولانا محمد صائم قاسمی، نائب صدر : قاری محمد انظر جمال اور حافظ محمد اشرف، سکریٹری : مولانا محمد تنویر، نائب سکریٹری : قاری محمد محفوظ گیراماری، خازن : مولانا نور الحق اور ترجمان : مولانا آفتاب اظہر صدیقی کو طے کیا گیا۔

میٹنگ میں مزید پنچایتوں میں علمائے کرام کی یونٹیں بنانے کا عزم لیا گیا جس کے لیے سنگھی ماری اور داملباڑی کے علمائے کرام سے رابطہ کیا جائے گا۔
میٹنگ کی صدارت فرما رہے مولانا محبوب الحق نے اہم مشوروں کے ساتھ یہ بھی کہا کہ مجلس علمائے ملت کو ابھی تعلیم و تعلم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ایک معاشرہ تعلیم سے ہی ترقی پاتا اور پہچان بناتا ہے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے مولانا صائم قاسمی کو صدر اور مولانا تنویر عالم کو سکریٹری منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔
میٹنگ کے اہم شرکاء میں مولانا عبدالوکیل صدر ایم یو ایم رائے پور پنچایت اور قاری امیر حمزہ گیراماری کے نام قابل ذکر ہیں۔
……………………………..

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close