بہار و سیمانچل

غریبوں،محتاجوں اور ضرورتمندوں کے مصیبت کی گھڑی میں کا آنا الخلیل ٹرسٹ کی اولین ترجیح ۔ مفتی حسیب اللہ حبیبی قاسمی

غریبوں،محتاجوں اور ضرورتمندوں کے مصیبت کی گھڑی میں کا آنا الخلیل ٹرسٹ کی اولین ترجیح ۔ مفتی حسیب اللہ حبیبی قاسمی
الخلیل ٹرسٹ پٹنہ کے زیر اہتمام ڈھاکہ بلاک کے جھٹکاہی مدرسہ کے نزدیک میگھا ہیلتھ مڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج اور دی گئ فری دوائیں ، ضلع کے درجنوں نامور اور بڑے ڈاکٹروں نے کی شرکت-

صحتمند زندگی اللہ کی نعمت ہے، اور اس نعمت کا حق ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے خالق کی رضا کے مطابق گزاری جائے اللہ کے حق ادا کئے جائیں اور اللہ کے بندوں کے بھی، اللہ تعالی نے انسان کو دنیا میں آزمائش کے لئے بھیجا ہے ۔ یہ باتیں الخلیل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ پٹنہ کے بانی و صدر الحاج مولانا مفتی حسیب اللہ حبیبی قاسمی نے جھٹکاہی میں ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد ایک فری میڈیکل کیمپ کے افتتاحی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہا کہ یہ دنیا دارالعمل ہے یہاں آپسی اتحاد و اتفاق سے رہیں اور ایک دوسرے کی ضرورت میں ہم کام آئیں یہ ہمارے اہم مقاصد میں سے ہونا چاہئے ، حقوق اللہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی بھی ادائیگی ہی ہمارا اصل مقصد ہونا چاہئے ، آج بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس بے شمار دولت ہے لیکن ان کے پاس دل نہیں ہے ہمیں ایسا دل رکھنا چاہئے جو غریبوں محتاجوں اور ضرورت مندوں کی ضرورت میں کام آئے ، انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا ہمارا اولین فریضہ ہے جس پر یہ ٹرسٹ روز اول سے ہی کام کر رہی ہے ماضی قریب میں اس ٹرسٹ کے ذریعے کئی بچیوں کی شادی میں تعاون کیا گیا ہے، درجنوں مریضوں کا انفرادی طور پر تعاون کیا گیا ہے، ابھی جنوری کے پہلے ہفتے میں ڈھاکہ اور پتاہی بلاک کے درجنوں کا گاؤں میں ساڑھے تین سو سے زائدگرم کپڑے اور کمبل وغیرہ محتاج اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا اور اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لے کر اپنا علاج ومعالجہ کرایا جن میں سے اکثر و بیشتر غریب یتیم و بے سہارا تھے جنہوں نے ٹرسٹ کے ذریعے سے اپنا فری چیک اپ کرا یا اور مفت دوا حاصل کرکے بہت ہی مسرت کا اظہار کیا اور اس پر مسرت موقع پر پر ٹرسٹ کے صدر مفتی حسیب اللہ قاسمی نے مسرت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر موتیہاری کےمشہور معالج ڈاکٹر ایس ایم منت اللہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی بہت ہی اہم ضرورت کی تکمیل ہوئی ہے اور اس طرح کا کام علاقہ میں ہوتے رہنا چاہئے اس کام سے علاقہ کے غریبوں کا بڑا فائدہ ہوا ہے اور آئندہ ہوتا رہے گا، اس پروگرام کا افتتاح آئے ہوئے درجنوں ڈاکٹرس کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر ہوا اور اس پروگرام میں شریک ہوئے ڈھاکہ جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا نذر المبین ندوی،موتیہاری کے ڈاکٹر ایس ایم منت اللہ، موتیہاری ڈاکٹر ایم یو اختر ، موتیہاری ڈاکٹر روح اللہ سگولی، ڈاکٹر شکیل اختر ڈھاکہ، ڈاکٹر محمد جاوید عالم ڈھاکہ ،ڈاکٹر اے کے رائے ڈھاکہ، ڈاکٹر نشاط مہ جبیںڈھاکہ، ڈاکٹر محترمہ ثروت پرویز ڈھاکہ، ڈاکٹر پرویز عالم ڈھاکہ، ڈاکٹر عرفان احمد ڈھاکہ،ڈاکٹر غنی حیدر ،ماسٹر وجہ القمر، ڈاکٹر انیس احمد، عتیق الرحمن عرف لاڈلے مکھیا، ڈاکٹر حامد رضاء، قاری قمر الہدیٰ ،قاری فخر الدین ،قاری سراج احمد، نثار احمد، ممتاز احمد عرف منگنو بابو، اشرف کمال عرف چھوٹے بابو، ڈاکٹر منصور اور شمیم احمد مڑلی سمیت کئ اسماء شامل ہیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close