بہار و سیمانچل

دھمول میں غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوا ! نواده محمد سُلطان اختر

نواده ضلع کے تحت دھمول بازار میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دھمول رہائشیوں خصوصا خواتین حضرات نے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ، قمر الباری دھمولوی آر جے ڈی اقلیتی سیل کے صدر کی سربراہی میں شروع ہوا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دھمول کے رہائشیوں کی خواتین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سبھوں کا کہنا ہے کہ ہم اس کالے قانون نہیں مانتے ، لہذا غیر معینہ مدت تک دھمول بازار کی خواتین ، بوڑھے، بچے ، جوان اس کڑاکے کی سردی میں دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ اس موقع پر علاقے کے تمام افراد قمرالباری دھمولوی اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اُن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مشترکہ طور پر ساتھ دے رہے ہیں وہ نام مندرجہ ذیل ہیں، جس میں مشہور نام مسرور الباری سیف اللہ سلیم ٹریلر مختار خان نعمان کے سمیت دیگر بہت سے افراد شامل ہیں

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close