بہار و سیمانچل

حضرت امیر شریعت مولانا ولی رحمانی صاحب ؒ کی رحلت پر انجمن فلاح انسانیت کی جانب سے تعزیتی نشست کا انعقاد

6 اپریل 2021 (ہندوستان اردو ٹائمز) امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا سانحہ ارتحال ہندی مسلمانوں کے لیے بہت ہی بڑا اور المناک حادثہ ہے جہاں حدیث پاک میں ہے ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے اس حدیث کے پورے مصداق حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ تھے جو اب ہمارے درمیان نہیں ہیں بروز سنیچر ٣ اپریل دوپہر ڈھائی بجے حضرت کا وصال ہوا

اور بروز اتوار ٤ اپریل تقریبا ١١ بجے حضرت کی جنازہ خانقاہ رحمانی مونگیر میں حضرت کے خلیفہ مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے نے پڑھائی اس طرح ہندی مسلمانوں نے ایک بیباک قاید حکومت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والا لیڈر سے ہمیشہ ہمیش کے لئے محروم ہو گئ

اس غمناک موقع پر انجمن فلاح انسانیت برار کی جانب سے بروز پیر بعد نماز مغرب مرکزی جامع مسجد برار میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی پروگرام کا آغاز حافظ انضمام الدین ابن الحاج محمد سہیل صاحب کے تلاوت قرآن سے ہوا نظامت کے فرائض مفتی رحمت اللہ صاحب نے انجام دی مولانا افتخار صاحب کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close