بہار و سیمانچل

قرآنی کوچنگ سینٹر پہرا کی جانب سے بزم اطفال کا شاندار انعقاد

گانواں،پہرا 5/ اپریل 2021 (مجاہد حسین پہراوی) قرآنی کوچنگ سینٹر پہرا کی جانب طلبا و طالبات کا سالانہ بزم اطفال برائے تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچے اور بچیوں نے تلاوت قرآن پاک، نعت نبی، تقریر و بیان ،دعا و کلمہ اور دیگر دینی تعلیمی پروگرام کو پیش کیا، قاری محمد سجاد صاحب پہراوی کی زیر نگرانی چلنے والا یہ کوچنگ سینٹر اپنی تعلیم و تربیت کے تعلق سے علاقے میں ایک الگ پہچان رکھتا ہے، ہر سال اخیر میں بچوں کا امتحان بھی لیا جاتا ہے۔ پروگرام میں خاص طور پر بچوں کے گارجین بھی مدعو تھے تاکہ دینیات کی تعلیم کی طرف ان کے شوق میں مزید اضافہ ہو۔ پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری مولانا نثار کاوش نے سنبھالی، مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے مفتی منیر الدین قاسمی مہتمم مدرسہ ارشد العلوم چھتر بر کوڈرما نے اخیر میں مجمع سے خطاب فرمایا اور قرآن کی تعلیم و تعلم کی اہمیت پر زور دیا۔ حافظ محمد اکرم نے نعت نبی پیش کیا، اخیر میں حافظ غلام سرور صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
اس موقع پر مفتی غلام رسول قاسمی، حافظ حیدر علی ، حافظ عاشق الہی، مفتی مجاہد حسین، مولانا معراج مظاہری، قاری عبدالعزيز صاحب، مولانا شہزاد قاسمی، مولانا مسلم، حاجی عین الحق صاحب وغیرہ موجود تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close