ہندوستان اردو ٹائمز

ایک شام حمزہ پبلک اسکول کے نام پروگرام اختتام پذیر

کشن گنج/21فروری(منت اللہ رحمانی)سب سے پہلے اس محفل کی بسم اللہ جناب امیر حمزہ صاحب ڈائریکٹر حمزہ پبلک اسکول نے کی اور اس محفل کا آغاز حافظ محمد مصطفی صاحب کی تلاوت سے ہوا اسکے بعد نعت حافظ محمد ظفیر سلمہ نے پڑھی اسی طرح پروگرام کا سلسلہ حمزہ پبلک اسکول کے بچوں کا ہوتا رہا اور بچوں کی پروگرام کی نظامت کرنے کی ذمہ داری اسی حمزہ اسکول کے وائس پرنسپل جناب مولانا سلیمان صاحب نے فرائض انجام دیا،بعد نماز عشاء مشاعرہ کا آغاز نعت نبی جناب خطیب حیدر ارریہ نے پیش کی ،اس کے بعد جناب دل خیرآبادی نے نعتیہ کلام پڑھے ،متھلانچل کے نوجوان شاعر جناب منت اللہ رحمانی نے جناب امیرحمزہ صاحب کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے حوالے سے ایک نظم پیش کئے ساتھ میں سمانچل کے ہردلعزیز شاعر جناب ابرار دانش صاحب کشن گنجوی کاشکریہ ادا کئے ،محترمہ فلک سلطان پوری نے اپنی پاکیزہ شاعری سے سامعین کے دلوں کوباغ باغ کردی ،وہی جھاڑ کھنڈ سے تشریف لائی ہوئی شاعرہ روشن حبیبہ روشنی نے نوجوانوں کی دل کی بات کی اور ڈھیروں دادوتحسین سے نوازے گئی ، جناب ابرار دانش نے اپنی انقلابی شاعری سے لوگوں کے روح کو بیدار کرنے کاکام کئے ،جناب ہارون رشید غافل صاحب نے اپنی سریلی آواز سے سامعین کے دلوں کو باغ باغ کردیئے ،ماشاء اللہ پروگرام کامیابی کی راہ تک بآسانی پہنچ چکی،اور اس میں علاقے کے تمام ذمہ داران کی کافی محنتیں رہیں انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بہت اچھے انداز میں بحسن خوبی انجام دیئے ،اخیر میں دل خیرآبادی نے تشکر کلمات سے پروگرام اختتام پزیر پوئی،