بہار و سیمانچل

حضرت مولاناامین اشرف صاحب کے انتقال سے علاقہ سوگوار

سیتامڑھی: (محمدارشادعالم قاسمیؔ)
ادارہ دعوۃ الحق مادھوپور رونی سید پور کے بانی و مہتمم،بہت ہی معتبر وبزرگ عالم دین اور ہمارے ہردلعزیز ساتھی نجیب اشرف قاسمی کے والد محترم جناب حضرت مولانا امین اشرف قاسمی صاحب بتاریخ 20 ستمبر ا س دارفانی سے کوچ کرگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، مرحوم متقی، مخلص، نہایت جفاکش انسان تھے، آپکے انتقال سے علاقے میں غم اور ماتم کاماحول ہے
مدرسہ فیض ابرار پاکٹولہ کے بانی ومہتم حضرت مولاناشمیم عالم صاحب، مدینۃ المعاف جوگیشوری کے مہتمم جناب مولاناعبدالقدوس صاحب شاکرحکیمی
جمعیۃ بہارکے صدرمحترم جناب مفتی جاویداقبال قاسمی صاحب،جمعیۃعلماء بہار کے نائب صدر جناب مولانا انوارالحق صاحب قاسمی،سیتامڑھی،جمعیۃعلماء بہار کے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمد ناظم صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے جمعیۃعلماء بہار کے اراکین وخدام اور عوام وخواص سے دعاء مغفرت کی اپیل کی ہے_
اللہ انہیں غریق رحمت کرےان کے درجات کو بلند فرمائےاور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائےآمین

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close