بہار و سیمانچل

سیتامڑھی: نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوبنے سے 3 بچے دم توڑ گئے

24اگست(عبدالرقیب شامی) سیتا مڑھی میں تالاب میں ڈوبنے سے 3 بچے دم توڑ گئے۔ جس کے بعد کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔ تینوں بچے تالاب میں نہانے گئے تھے اس دوران میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

سیتامڑھی: ضلع کے نانپور تھانہ علاقے کے کھڑکا بسنت شمالی پنچایت کے نیاٹول گاؤں میں پیروریہ تالاب میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے دم توڑ گئے۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین میں کہرام مچ گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ببیتا دیوی کا شوہر شیبو ساہ سرسی گاؤں کا باشندہ ہے ببیتا دیوی اپنے مائیکے نیاٹول آئ ہوئی تھی۔ پیر کی صبح اس کا 8 سالہ بیٹا آیوش کمار ، سدانند ساہ کی 17 سالہ بیٹی بھارتی کماری اور اومیش ساہ کی 15 سالہ بیٹی چنچلا کماری گاؤں کے قریب پاروریہ تالاب میں نہانے گئی تھی۔

نہاتے وقت پیر پھسل جانے کے سبب تینوں افراد گہرے پانی میں چلے گئے۔ ڈوبنے سے تینوں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پانی میں ڈوبتے تین بچوں کو دیکھ کر ببیتا دیوی نے شور مچانا شروع کردیا۔ آواز سن کر گاؤں کے لوگ جائے وقوع پر جمع ہوگئے۔ اس کے بعد ، سب کے تعاون سے لاش کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔

واقعے کی خبر پورے گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس کے بعد پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ مقامی مکھیا میگھ ناتھ یادو کو جیسے ہی واقعہ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی انہوں نے بوکھڑا او پی انچارج اوم پرکاش شریواستو کو اطلاع دی۔ جس کے بعد بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم(منٹو ) اور دیگر عوامی نمائندے متأثرہ کنبہ سے ملاقات کر انہیں صبر اور حوصلہ دیا ساتھ ہی ہر طرح کی ممکن تعاون کا یقین دہانی کرایا اور پھر پولیس اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچی اور نعش قبضے میں لینے کے بعد پنچنامہ تیار کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close