پٹنہ

بہار میں شراب بندی قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے 365 کانسٹیبلوں کی بھرتی کا عمل شروع

پٹنہ،17؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار حکومت نے ریاست میں شراب بندی قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ نتیش حکومت نے ریاست میں شراب بندی قانون کو مؤثر طریقے سے نافذکرنے کے لیے 365 کانسٹیبلوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے۔

وزیر نے یہ معلومات اسمبلی میں دی ہے۔اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں وزیر سنیل کمار نے کہاکہ حکومت نے پہلے ہی ریاست کے تمام اضلاع میں اینٹی شراب ٹاسک فورس (اے ایل ٹی ایف) کی 186 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب اے ایل ٹی ایف کے اراکین کی مدد کے لیے 265 کانسٹیبلوں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شراب بندی کے قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں شراب بندی قانون میں ترمیم کے لیے امتناع اور آبکاری (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے مسودے کو منظوری دی گئی۔ اس کے بعد اب اس ترمیم شدہ قانون کا مسودہ مقننہ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button