بہارقومی

بہار میں سب سے زیادہ غداری کامقدمہ،غداری قانون کے مقدمات کی تمام کارروائیوں پرروک

کیرالہ میں سب سے کم، 5 سال میں صرف 6 کو سزا ملی

نئی دہلی 11مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ نے بدھ کے روزغداری قانون کے مقدمات کی تمام کارروائیوں پرروک لگا دی۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ جب تک حکومت نوآبادیاتی دور کے قانون پر نظرثانی نہیں کرتی،غداری کے الزام میں کوئی نئی ایف آئی آر درج نہ کریں۔ اب جب کہ قانون پر پابندی لگ چکی ہے توملک میں سب سے زیادہ غداری کے مقدمات کس ریاست میں ہیں۔

غداری کے قانون پر سپریم کورٹ کے سخت موقف کے درمیان، نیشنل کنٹرول ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جب ریاست کے خلاف جرائم کے زمرے میں مقدمات درج کیے گئے اور لوگوں کو لمبی لمبی سزائیں دی گئیںلیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ان میں سے زیادہ تر مقدمات کی سماعت کے دوران ناکامی ہوئی۔ان میں بہارمیںسب سے زیادہ کیسزدرج کیے گئے ہیںاورکیرالہ میں سب سے کم کیسزدرج کیے گئے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button