بہارپٹنہ

بہار ایم آئی ایم کے چار ایم ایل ایز آر جے ڈی میں ہوئے شامل

 

پٹنہ 29 جون 2022 (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار ایم آئی ایم کے چار ایم ایل ایز آر جے ڈی میں شامل ہوگئے ہیں۔ بہار میں ایم آئی ایم کے کل پانچ ایم ایل ایز تھے جس میں سے اخترالایمان کو چھوڑکرکوچا دھامن سیٹ سے محمد اظہار ، جوکی ہاٹ سے شہنواز عالم، بائسی سے رکن الدین احمد، بہادر گنج سے انظار نعیمی آر جے ڈی میں شامل ہوگئے ہیں، جس سے بہار کا سیاسی ماحول گرما گیا ہے

اویسی کی پارٹی کے چار ممبران اسمبلی کی شامل ہونے کی تصدیق بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے خود کی ہے۔ آر جے ڈی بہار نے اپنے ٹوئٹر سے بھی اعلان کردیا ہے کہ ’’سماجی انصاف اور سیکولرازم راشٹریہ جنتا دل کی سیاست کے ستون ہیں اور یہی وجہ ہےتیجسوی یادو جی سےمتاثر ہوکر آر جے ڈی میں شامل ہورہے ہیں۔

 

آپ کو بتادیں کہ ابھی اس پر ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button