بہار و سیمانچل

بہار: گوپال گنج میں جے ڈی یو ممبراسمبلی پپو پانڈے کی قریبی لوگوں پرفائرنگ،1 ہلاک،2 زخمی

گوپال گنج،28نومبر(آئی این ایس انڈیا) ہفتہ کے روز بہار کے گوپال گنج میں نامعلوم مجرموں نے جے ڈی یو ایم ایل اے پپو پانڈے کے قریبی افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک کی موت ہوگئی، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گورکھپور ریفر کردیا گیا ہے۔اس فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بنود پانڈے کے نام سے ہوئی ہے، جس کے بارے میںکہاجارہاہے کہ وہ پپو پانڈے کا قریبی تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ ضلع کے گوپال پور کے راج پور مارکیٹ کا ہے۔تاہم واقعے میں ملوث ایک شخص کو پولیس نے پکڑ لیا ہے،جبکہ دوسرا ملزم دیہاتی کے ہتھے چڑھ گیا، جسے لوگوں نے بے دردی سے مارا پیٹا، مشتعل دیہاتی مجرم کو قتل کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ ایسی صورتحال میں کافی کوششوں کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزموں کو لوگوں کے چنگل سے بچایا اور اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close