بہار و سیمانچل

امارت شرعیہ مسلمانوں کا مذہبی ادارہ ہے سو سالہ قابل قدرخدمات ہیں ہم سب اس عظیم ادارہ کی قدرکریں! قمرانیس قاسمی

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کاوفدنوادہ پہونچا۔۔۔۔۔

نوادہ (محمّد سُلطان اختر) سرزمین نوادہ امارت شرعیہ بہاراڈیشہ جھارکھنڈکےعلمائے کرام پرمشتمل ایک وفدکی آمدترتیب شدہ پروگرام کےمطا بق انصارنگرجامع مسجدمیں اصلاحی پروگرام منعقدہوا پروگرام کاآغازعزیزم حافظ محمودالحسن کی تلاوت سے ہواجبکہ نظامت قاری مقصود احمدنعمانی نےانجام دی،اس سےقبل پکری برانوں باگھی برڈیہہ ھسواوغیرہم امارت شرعیہ بہاراڈیشہ جھارکھنڈ کاوفدپہونچا۔اس وفدمیں حضرت مولانا قمرانیس قاسمی صاحب جناب مولانامحمد نصیرالدین مظاہری صاحب جناب مولانا مفتی عبداللہ انس قاسمی صاحب قاری شہاب الد ین صاحب پرمشتمل افرادکے ساتھ حضرت الحاج قاری شعیب احمد صاحب دامت برکاتہم بھی شامل ہیں اس موقع پر قائد وفدحضرت مولانا قمرانیس قاسمی نےفرمایاکہ امارت شرعیہ مسلمانوں کامذہبی ادارہ ہے سوسالہ قابل قدرخدمات ہیں ہم سب اس عظیم ادارہ کی قدر کریں مخدوم گرامی حضرت امیرشریعت مولاناسیدمحمدولی رحمانی دامت برکاتہم کی فکریہ ہیکہ امت کاہرفرددین دارہوجاٸے علوم دینیہ اورساتھ ہی دنیاوی علوم سےبھی آراستہ ہو،یہی وجہ ہیکہ امارت شرعیہ کےتحت جگہ جگہ تعلیمی ادارےکاقیام عمل میں آرہاہے،علم کاسیکھنا ضروری سمجھیں بطورخاص دینی علم کاسیکھناتوفرض ہے
امارت شرعیہ مسلمانوں کی مذہبی ضرورت ہےسوسال قبل مولاناابوالمحاسن محمدسجاد نوراللہ مرقدہ نےقیام عمل میں لایا،آپ اس ادارہ کوسمجھیں اوراس سےجڑیں اوردعا ٕکریں اللہ ہمارےاس ادارہ کی حفاظت فرماٸےآمین۔قاری شعیب احمد دامت برکاتہم نےفرمایادنیاکی چندروزہ زندگی کیلٸے ہم کس قدرمحنت ومشقت کرتےہیں ضرورت ہیکہ ہم اس سےزیادہ ابدی زندگی آخرت کیلٸے تیاری کریں۔آپسی اختلاف کوختم کریں اوراپناتعلق اپنےرب سےمضبوط کریں امارت شرعیہ کےبانی ابوالمحاسن محمدسجاد و قطب عالم مولانامحمد علی مونگیری نوراللہ مرقدہ اسی لٸے قیام عمل میں لایاتاکہ یہ ادارہ دینی رہنماٸی کرےاورہم اس ادارہ کےساٸےمیں زندگی کےمعاملات کوقرآن وحدیث کی روشنی میں حل کریں مخدوم ومربی امیرشریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم کی فکریہی ہے کہ امت کی اصلاح ہوامت متحدہوجائیں، امارت شرعیہ چاروں صوبوں میں بےمثال خدمات انجام دےرہاہےدعا کریں اللہ حضرت دامت برکاتہم کاسایہ تادیر قائم رکھے،امارت شرعیہ سےتشریف لائےہوئے علمائےکرام کا آپ لوگ ساتھ دیں ان کےخطاب سےاستفادہ کریں اوربیت المال امارت شرعیہ کے لئےبھرپورمالی تعاون پیش کریں تاکہ ہمارایہ ادارہ اپنےکاموں میں مزید وسعت لاتےہوئےکامیابی کےمنازل طےکرتارہےاس موقع پرمفتی عبداللہ انس قاسمی مولانامحمدنصیرالدین مظاہری نےخطاب کیاجملہ پاشند گان انصارنگرنےپرزور استقبال کیا بعدنمازظہرنامدارگنج میں جناب قمرالزاماں جناب حافظ صغیرصاحب جناب مولاناعتیق صاحب مولاناسعیدانورنجیب الرحمن احسان صاحب وغیرہم نےوفد کا استقبال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔*

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close