بہار و سیمانچل

سیتامڑھی : باجپٹی سے رالوسپا امیدوار ریکھا گپتا نے پرچہ نامزدگی داخل کی!

سیتامڑھی (شکیب الاسلام) سیتامڑھی ضلع کے باجپٹی وھان سبھا سے رالوسپا امیدوار ریکھا گپتا نے سی او آفس میں جاکر اپنا پرچہ داخل کیا بہار میں جو گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس بنایا گیا ہے ریکھا گپتا اسکی ایک قابل سیاست میں اچھا رسوخ رکھنے والی امید وار ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے سیاست میں اچھا اعتماد حاصل کیا ہے انکا چناؤ سیمبل پنکھا ہے!
کل وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ پرچہ نامزد کرنے گئیں جس موقع پر عوام میں کافی جوش وجذبہ دیکھا گیا
نامنکن پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں رالوسپا کے صدر اور سابق منتری اوپیندر کشواہا بھی شریک رہے اور نامنکن پروگرام کو خطاب کیا اور سینمیا ہال میں منعقد ہونے والے پروگرام سے گرینڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ سے امید وار وار ریکھا گپتا کو بھاری ووٹوں سے کامیابی دلانے کی اپیل کی انہوں نے لالو یادو اور نتیش کمار کے زمانہ اقتدار کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح سے بہار کے ساتھ ناانصافی کی گئی وہ کسی سے مخفی نہیں انہوں نے کہا کہ بہار میں اب تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ صحیح طریقے سے ترقیاتی منصوبوں کو پورا کیا جاسکے!
اس موقع پر انکے ساتھ گئے مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر لیڈر جناب سیف الاسلام مدنی نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے اور اس بات کی مکمل امید ہے کہ باجپٹی ودھان سبھا سے ریکھا گپتا کامیاب ہونگی وہ ایک قابل لیڈر ہونے کے ساتھ خوش اخلاق اور علاقے کےلئے کام کرنے کا جزبہ رکھتی ہیں باجپٹی ودھان سبھا کے ووٹرس کو چاہئے کہ وہ ہر حال میں انکو کامیاب بنائیں اور علاقے کہ ترقی میں میں نمایاں کردار ادا کریں جس طرح سے عوام میں انکی پہچان ہے اور لوگ بڑی تعداد میں انکی کامیابی کے منتظر ہیں اس بات کی پوری امید ہےکہ وہ کامیاب ہونگی علاقے کے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ریکھا گپتا کو دیں اور ایک اچھے امیدوار کا انتخاب کریں اس موقع پر سیف الاسلام مدنی حامد رضا خان مدن رام بھولا داس بلرام بیجنڈر مکھیاں شفیع الدین فلاحی قطب الدین صدیقی عبدالصمد محمد افروز شیو کمار شیام بہاری سمت سینکڑوں لوگ موجود تھے!

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close