بہار و سیمانچل

سیتامڑھی : باجپٹی اسمبلی حلقہ سے ڈیموکریٹک الائنس نے کیپٹن ضیاءالرحمن کو اپنا اُمید وار بنایا لوگوں میں جوش و خروش پایا گیا

سیتامڑھی (محمد سلطان اختر) 27 ، باجپٹی اسمبلی حلقہ سے ڈیمو کریٹک الائنس آزاد سماج پارٹی کے امیدوار نے ہندوستانی فضائیہ سینئر افسر کیپٹن محمد ضیاء الرحمٰن کو اُمیدوار بنایا، باجپٹی کے عوام نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ حمایت کا مطالبہ کیا ، کیپٹن محمد ضیاءالرحمن نے باجپٹی کے عوام نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ ، جدوجہد کرنے والے ، امیدوار کی حیثیت آئے ہیں میں ان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور امید کی ہے کہ ان کے آنے سے باجپٹی اسمبلی حلقہ ہمیشہ فروغ پائے گا اور عوام ترقی کی بنیاد پر ہی ووٹ دیں گے ، اور وہ خود ترقی کی بنیاد پر ووٹ مانگیں گے۔

27 ، باجپٹی اسمبلی حلقہ باجپٹی بلاک کے تمام گاؤں مرؤل ، برہروا ، کسیا پٹی ، مداری پور ، مرزا پور ، وغیرہ میں عوام سے رابطہ کیا اور کہا کہ سب کا کام سب کی ترقی کے ساتھ ہوگا ، ہم سبھی کے گھر انتخابات از قبل اور انتخابات کے بعد بھی جائیں گے سبھی کا دکھڑا سنیگے، اور اس کے لئے بہتر حکمت عملی تیار کریں گے۔ تاکہ ایک بھی گھر باقی نہ رہے۔ جس طرح باجپٹی اسمبلی حلقہ پسماندہ ہے ، وہ اندر سے جر جر خشک ہو گیا ہے،خواہ محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت کیوں نہ ہو،سبھی میں بہتری لانے کی کوشش کرینگے،ہم دیکھیں گے کون سے لوگ ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔یہ ساری ناراضگی دور کرینگے ہم ان سب بے توجہی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔ مزید لوگوں نے کیپٹن محمد ضیاء الرحمٰن سے یہ توقع بھی رکھی ہے کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں ، جدوجہد کرنے والے ہیں ، عام لوگوں کے لئے کے حق کا پورا خیال رکھیں گے،عام لوگوں کے کام آئینگے، جوہر آزاد پارٹی کے ریاستی صدر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان سے امید ہے کہ وہ عام عوام کے لئے بہتر کام کریں گے۔ مبارک بادی کی ایک لمبی قطار تھی، مشہور ناموں میں محمد شیر علی ، محمد امتیاز ، محمد شمیم ​​اختر مکی ، انوار الحق ، محمد مہدی حسن وغیرہم نے خوش آمدید کے ساتھ مبارکبادی پیش کررہے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close