بہار و سیمانچل

آج مورخہ 25 جولائی بروز جمعرات جامع مسجد چمپانگر میں اراکین و مدعووین جمعیۃ علماء شہر بھاگلپور کی ایک اہم نشست منعقد ہوئ

بھاگلپور(پریس ریلیز / اشرف رحمانی )
آج مورخہ ۲۵ جولائی ۲۰۱۹بروز جعمرات ۱۰بجے دن سے جامع مسجد چمپانگر میں اراکین ومدعووین جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور کی ایک اہم نششت منعقد ہوئی

جس کی صدارت حضرت مولانا ہاشم نعمانی صدر جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور نے کی اور نظامت کے فرائض حضرت مولانا شمس تبریز رحمانی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور نے انجام دی جمعیتہ علماء ہند کی تاریخ و قربانی و تعمیر ہند پر روشنی ڈالتے ہوئے اسجد ناظری نے تفصیل سے فرمایا کہ اگر جمعیتہ نہ ہوتی تو ہندوستان آزاد نہ ہوتا ہندوستان میں جمہوریت نہ ہوتی آج کی
نششت میں یہ طے پایا کہ بہار و آسام کے سیلاب متاثرین کے لئے جگہ جگہ راحتی کیمپ منعقد کئے جائیں اور جمعیتہ کے خدام پوری مستعدی کے ساتھ خدمت انجام دیں
آج کی نششت میں بیت المال کمیٹی و جمعیتہ یوتھ کلب کی تشکیل عمل میں آئی
قومی یکہجتی و ہندو مسلم اتحاد کے لئے جمعیتہ کا محبت بھرا پیغام عام کیا جائے
یہ طے پایا کہ آنے والے اتوار اور سوموار کو شراونی میلہ کے زائرین کے لئے استقبالیہ کیمپ مدنی نگر چوک پر ( چمپانگر ) منعقد کیا جائے
اس اہم نششت میں شہر بھاگلپور کے متعدد تنظیموں و سیاسی و سماجی ذمہ دار و خدمت گار ایک بڑی تعداد میں موجود تھے
جس میں سر فہرست
اسجد ناظری ۔ مفتی الیاس ۔حاجی امتیاز ۔ حاجی عبیداللہ ۔ حاجی مناظر ۔جمن انصاری ۔نجاہت انصاری ۔ایاز انصاری ۔تبریز رحمانی ۔ انصار اصلاحی صابر اشاعتی ۔ فیاض اصلاحی۔ شہادت انصاری۔ ندیم مدنی ۔اکبر انصاری ۔ پیغام عالم اسکاوٹ اینڈ گائڈ ۔ موجود تھے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close