بہار و سیمانچل

تنظیم علمائے حق کا پیغام امت مسلمہ کے نام : مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار سادگی اور شریعت کے دائرے میں منائیں: مہجورالقادری

نوادہ 30 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز)  ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ کے عہدیداران و ذمہ داران نے پریس ریلیز کے ذریعہ قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ یکم اگست کو پورے ملک میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی اور تین دنوں تک قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ پورے ملک میں کورونا کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور اس عالمی وباء پہ قابو پانے میں مرکزی و صوبائی حکومتیں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں ایسی صورت میں مسلمانوں سے گذارش کی گئی ہے کہ نہایت سادگی اور احتیاط کے ساتھ عیدالاضحی کا تہوار منائیں

صاف صفائی کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں نیز اس موقع سے اپنے پاس پڑوس کے غریبوں،محتاجوں اور بے سہاروں کا بھی خیال رکھیں سنت ابراہیمی ادا کرنے کے ساتھ ہی روح قربانی پہ بھی نظر رکھیں اور مدارس اسلامیہ کا تعاون زیادہ سے زیادہ کریں

مہجورالقادری نے کہا کہ بقرعید کے موقع پہ بھی بہار حکومت نے اساتذہ کو تنخواہ سے محروم رکھا جس سے اساتذہ کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں مئی سے اب تک کی تنخواہ نہ ملنے سے اساتذہ کے کچن کا بجٹ بری طرح متاثر ہواہے کہاں گیا نتیش جی کا”انصاف کے ساتھ ترقی کا دعویٰ”؟ بقرعید کے موقع پہ اساتذہ کو تنخواہ نہ ملنے سے تنظیم کے ذمہ داروں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close