بہار و سیمانچل

پروفسر مجاہدالاسلام کی تقرری سے سیمانچل میں اردو زبان و ادب کا فروغ ہوگا : مفتی رضوان قاسمی

دربھنگہ /بیرول 27 جولائی ( ممتاز احمد حذیفہ ) پورنیہ یونیورسٹی پورنیہ میں اردو زبان کے پروفیسر کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر الحاج مولانا مجاہدالاسلام رحمانی کے تقرر ہونے پر خوشی کا اظہار اور مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی جمیعت علماء سیمانچل کے صدر جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ نے جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ میرے عزیز الحاج پروفسر ڈاکٹر مولانا مجاہدالاسلام رحمانی ابن جناب محمد مسلم صاحب مسکونہ ٹپو ٹولہ فاربسگنج ضلع ارریہ زمانہ طالب علمی سے ہی پڑھنے لکھنے میں بہت محنتی اور اپنے اساتذۃ کے فرما بردار رہے ہیں اسی محنت اور اساتذۃ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے اسناد سے مزین ہو کر 8 / مئی2020ء بروز جمعہ کو اردو زبان کے پروفیسر کی حیثیت سے پورنیہ یونیورسٹی پورنیہ میں جوائنگ لی ، یقیناً پروفیسر مجاہدالاسلام رحمانی کی تقرری سے سیمانچل میں اردو زبان و ادب کا فروغ ہوگا اور پورنیہ یونیورسٹی میں وہ ایک محنتی استاذ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے اس منزل تک کی کامیابی کے سفر میں ان کے استاذ اور سرپرست جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہار حسین صاحب سابق استاذ جے کے کالج بیرول ضلع دربھنگہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے پروفیسر مجاہدالاسلام رحمانی کی ابتدائی تعلیم مدرسہ محمودیہ جوگبنی ارریہ اور اعلیٰ تعلیم مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ ، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ میں ہوئی، ایم اے پٹنہ یونیورسٹی سے ، پی ایچ ڈی ( PHD )بی این منڈل یونیورسٹی مدھے پورہ سے کیا اور ( UGC) یو جی سی سے نیٹ ( NET) اور جے آر ایف ( JRF) کا امتحان پاس کیا پھر بی پی ایس سی ( BPSC) کے ذریعہ ان کی یہ تقرری ہوئی اس کامیابی پر پروفیسر مجاہدالاسلام رحمانی کو مبارکباد اور دعائیں دینے والوں میں فقیہ ملت قاضی شریعت حضرت مولانا محمد قاسم صاحب مظفر پوری ، پروفیسر ڈاکٹر اظہار حسین صاحب پورنیہ ، ڈاکٹر شمیم احمد ، پروفیسر آفتاب عالم صدر شعبہ اردو پورنیہ یونیورسٹی ، حضرت مولانا عبدالرب صاحب قاسمی ناڑی ، الحاج ماسٹر بدرعالم صاحب کوٹھراؤں ، حافظ مولانا محمد نعمت اللہ قاسمی جمالپور ، ماسٹر عطاء الرحمن ، ماسٹر عبدالرزاق ، صحافی عبدالغنی صاحب نمائندہ انقلاب ارریہ ، مولانا محمد آفتاب عالم وائس پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ ، پروفیسر علیم اللہ حالی ، پروفیسر اعجاز صاحب ، سابق ممبر اسمبلی و چیف ایڈیٹر روزنامہ پیاری اردو جناب ڈاکٹر اظہار احمد ، پروفیسر ممتاز عالم ، پروفیسر صفدر امام قادری ، پروفیسر عابد عثمانی ، پروفیسر سورج دیو سنگھ ، پروفیسر شہاب ظفر ، پروفیسر جاوید حیات ، پروفیسر خواجہ اکرام الدین دہلی ، پروفیسر انور پاشا دہلی ، پروفیسر رئیس خان ، پروفیسر احمد علی جوہر ، مولانا غلام مصطفیٰ ارریہ ، مولانا محمد ایوب نظامی ، مولانا محمد حارث ، پروفیسر عادل اختر گیلانی ، پروفیسر ابو منور گیلانی ، پروفیسر اشتیاق عالم ، پروفیسر احمد حسن دانش پورنیہ ، پروفیسر مشتاق نوری ، پروفیسر شائستہ انجم نوری ، ڈاکٹر منی بھوشن کمار ، شری انیل کمار ، ڈاکٹر شیلا کماری پٹنہ ، منہاج احمد بی ڈی او کشنگنج ، پروفیسر پرنس فیروز منصوری مرلیگنج ، ڈاکٹر ذاکر حسین منصوری حاجی پور ، پروفیسر امان اللہ خان سہرسہ ، ماسٹر فرمود علی انصاری سوپول دربھنگہ ، ماسٹر محمد عبداللہ لیلپور ، صحافی شمیم احمد رحمانی نمائندہ قومی تنظیم بیرول دربھنگہ سمیت بابو محمد دینار ، محمد شہر یار ، محمد مطیع الرحمن ڈومریا وغیرہ نے بھی پروفیسر مجاہدالاسلام رحمانی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close