بہار و سیمانچل

دربھنگہ : سمری چوک پر سڑک حادثہ میں نوجوان کی دردناک موت

دربھنگہ: 9 جولائی (ممتازاحمدحذیفہ) سمری تھانہ کے تحت این ایچ 57 فورلین شاہراہ پر سمری چوک کے پاس بائک حادثے میں موقع پر ہی بائک سوار نوجوان کی دردناک موت ہوگئی۔مہلوک کی شناخت سنگھواڑہ تھانہ کے مرزاپور جگنی باشندہ محمد تبارک کے لڑکے منظر کے طور پر ہوئی ہے۔

[ads1]

بدھ کی شام بائک سوار نوجوان اپنے گھر آرہا تھا تبھی مظفر پور کی طرف سے آرہی نامعلوم گاڑی نے بائک میں ٹکر ماردی جس سے وہ حادثے کا شکار ہوگیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ تھانہ صدر ہری کشور یادو نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے۔اس حادثہ میں بائک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیاہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close