بہار و سیمانچل

بہارالیکشن سے قبل تیج پرتاپ یادوپھرمتھراپہونچے

متھرا5جولائی(آئی این ایس انڈیا) بہاراسمبلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر صحت ، تیج پرتاپ یادومتھرامیں ہیں۔ وہ پچھلے کئی دنوں سے رادھا کرشنا کی لیلا کے مقامات پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے نعرہ لکھ کر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ تیج پرتاپ یادو کامذہبی مقام سے لگاؤکسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔وہ اکثر یہاں آتے رہے ہیں۔

[ads1]

اس بار بھی وہ تقریباََ ایک ہفتہ یھاں قیام کے بعد رادھاکرشنا کے مقامات کا دورہ کررہے ہیں ، لیکن ، اس کے ساتھ ہی ، سال کے اختتام سے قبل بہار میں عام انتخابات ہورہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ، وہ 15 سالوں سے برسر اقتدار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کے خاتمے کی بھی اپیل کر رہے ہیں۔

[ads4]

اپنے ارادوں کا اظہار کرتے ہوئے تیج پرتاپ نے بھی نئے نعرے لگائے ہیں ۔آر جے ڈی نے ٹھاناہے ، بہارکو بچانا ہے۔ بدلیے سرکار،بدلیے بہار،تیز رفتار ،تیجسوی سرکار۔ انہوں نے اپنا رخ تبدیل کرکے بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنماؤں پر طنز کیا اور ٹویٹ کیاکہ جو بدنام تھے وہ بی جے پی میں گئے اور پاک ہوگئے۔ جمعہ کے روز انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کی فتح کی خواہش کے ساتھ قدیم مہادیو مندرمیں دعاکی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close