بہار و سیمانچل

چوبیس ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، آر جے ڈی کارکناں نے ڈیزل پٹرول کے بےتحاشہ اضافہ پر سائیکل ریلی نکالی

نوادہ ( محمد سلطان اختر ) نوادہ ضلع کے بھگت سنگھ چوک سے پرجاتنٹر چوک کے راستہ سے پورے شہر میں راجد کارکنوں نے نوادہ کی گلی گلی میں سائیکل ریلی نکالی پیٹرول و ڈیزل اور مہنگائی کے خلاف احتجاج بلند کیا۔
آر جے ڈی کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شہر سے لے کر پنچایت سطح تک سائیکل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی حکومت اور بہار حکومت پر ہللا بول کر پروگرام کی شروعات کیا۔ پٹنہ میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو اور ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو نے محاذ سنبھالا ، اور آر جے ڈی کے ریاستی صدر قاری صہیب بھی موجود تھے۔ انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائی۔

[ads1]

ضلع نوادہ میں ، یوتھ آر جے ڈی کی ضلعی صدر پریما چودھری اور ضلع نوادہ کے پرنسپل سکریٹری تنویر عالم نے بھی یوتھ ضلع صدر مع ضلع کونسلر پریما چودھری کی قیادت میں سائیکل مارچ نکالا۔ اس مارچ میں آر جے ڈی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اسی دوران آر جے ڈی کارکنوں نے بھگت سنگھ چوک سے پراجاتانتر چوک سے پورے شہر میں سائیکل مارچ کیا۔

اس موقع پر یوتھ ضلعی صدر پریما چودھری نے کہا کہ پارٹی کے آج 24 ویں یوم تاسیس پر شہر سے بلاک سطح تک مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف سائیکل مارچ نکالا گیا ہے۔

[ads4]

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا پروگرام اپوزیشن لیڈر تیجشوی یادو کے ذریعہ مرکز اور بہار کی تاناشاہ حکومت کے خلاف ہے،ضلع میں آر جے ڈی کارکنوں کے ذریعہ سائیکل مارچ نکالا گیا ہے۔ پریما چودھری نے کہا کہ مرکز میں مودی سرکار غریب مخالف ہے۔ اس سے ملک کے کسانوں اور غریبوں کی فکر نہیں ہے بلکہ یہ صرف صنعت کاروں کی جیبیں بھرنا جانتا ہے۔ آر جے ڈی اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

اس مارچ کے موقع پر نواده ضلع کے ترجمان پرمود کمار ودیارتی ، طلبا صدر کوندن رائے ، اپیندر کمار ، رام چندر رام ، جتیندر کمار سمیت ہزاروں افراد موجود تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close