بہار و سیمانچل

اردو مترجم کے امتحان کی مجوزہ تاریخ مناسب نہیں : مہجور القادری

نوادہ (پریس ریلیز) بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری اور جنرل سیکریٹری ماسٹر محمد شوکت علی انجم نے ایک مشترکہ پریس ریلیز جاری کر کے کہاکہ بہار حکومت کی جانب سے ایک مکتوب جاری کیاگیا ہے جس میں راج بھاشا اردو مترجم کے امتحان کے لئے مجوزہ تاریخ 2/ اگست رکھی گئی ہے جب کہ یکم اگست سے 3 /اگست2020 تک عید الاضحی کا تیوہار ہے

ایسی صورت میں اس تاریخ میں امتحان لیاجانا کسی بھی زاویے سے مناسب نہیں ہے اس لئے کہ اردو مترجم کے امتحان دہندگان میں بیشتر مسلمان ہی ہیں مہجورالقادری نے بہار کے وزیراعلی جناب نتیش کمارسے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ امتحان کی تاریخ آگے بڑھائی جائے تاکہ امتحان دہندگان کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close