بہار و سیمانچل

کانگریس، آر جے ڈی کو نئے چہرے کے لیے پہل کرنی چاہیے، عوام لالوخاندان کے تئیں متنفر

پرشانت کشور،رگھوونش پرسادبھی متبادل ،پپویادونے چراغ پاسوان کی شمولیت کی وکالت کی

پٹنہ28جون(آئی این ایس انڈیا) جے اے پی صدرپپو یادو نے دعویٰ کیا کہ ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان بہار کی بہتری کے لیے آگے آنے کے لیے تیارہیں۔ ہر خطے میں بہار کی ترقی ایل جے پی کی ترجیح ہے۔ پوری سنجیدگی کے ساتھ اس طرف کام جاری ہے۔ اگرکانگریس کی قیادت اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد اس سمت میں پہل کریں اور نیا چہرہ پیش کریں اور اسمبلی انتخابات میں سامنے آئیں تو یقینی طور پر نئی حکومت تشکیل پائے گی۔یہ چہرہ چراغ پاسوان ، ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ ، پرشانت کشور ، پپو یادو یا کوئی اورہو۔حزب اختلاف کی سیاست کے بڑے لیڈران متفقہ طور پر کوئی بھی چہرہ منتخب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے پوچھاہے کہ ریاست کی 18 فیصد آبادی دلت ہے ، تو پھر اسمبلی انتخابات میں دلت وزیراعلیٰ کے چہرے کو کیوں نہیں رکھاجاسکتا؟ پپویادونے کانگریس پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی قیادت کے اسمبلی انتخابات لڑنے کی کوشش کریں۔پپویادونے کہاہے کہ ریاست کے عوام واضح طور پر مانتے ہیں کہ صرف لالو پرساد ، اپوزیشن کا چہرہ ہوسکتے ہیںلیکن لالو خاندان نہیں ہوسکتا ہے ، عوام اس خاندان کے دیگر افراد کو قبول نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے قائد حزب اختلاف پر الزام عائد کیاہے کہ 5 سال سے وہ ریاستی سیاست کا محور رہے ہیں لیکن متعدد مواقع پرغیرذمے داری کاثبوت پیش کرکے اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔لوک سبھاالیکشن میں ان کی ضدکی وجہ سے کئی سیٹوں پراین ڈی اے کافائدہ ہوا۔ابھی بھی تیجسوی یادوکااڑیل رویہ کہیں نہ کہیں عظیم اتحادکے لیے مشکلات پیداکرسکتاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close