بہار و سیمانچل

بی جے پی کی ورچوئل ریلی : وزیراعظم بھی خطاب کریں گے : بی جے پی لیڈران بہاراسمبلی الیکشن کے تئیں سرگرم

پٹنہ 4جون(آئی این ایس انڈیا) کورنا بحران کے دوران ملک میں پہلی ریاست بہار ہے جہاں اس بار اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بہار میں اسی ماہ اسمبلی انتخابات اب یقینی طورپر ہونے ہیں۔بی جے پی نے کورونابحران کے درمیان تمام طرح کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ 7جون کوورچوئل ریلی کا اعلان کیا ہے جسے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیردفاع راجناتھ سنگھ بھی ڈیجیٹل ریلی سے خطاب کریںگے۔ اسی ماہ کے اخیر میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی باشندگان بہارسے خطاب کریں گے۔ یہ اطلاع بی جے پی ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ حکمراںجے ڈی یو اہم اتحادی بی جے پی پوری تندہی کے ساتھ ریلی کو کامیاب بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔

بہار بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی ورچوئل ریلی کے انعقاد پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ یہ ریلی آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہوگی۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ،پارٹی سینئر رہنماؤں کی زیادہ سے زیادہ ورچوئل ریلیوں کے انعقاد کے لئے بلوپرنٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ پارٹی فی الحال مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی 7 جون کو ہونے والی ریلی کی تیاری کر رہی ہے ۔جو لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے اورتمام بی جے پی کے لیڈران تن من دھن سے ریلی کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔اسی مہینے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی بھی ورچوئل ریلی ہوگی۔ اس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہے۔ اس کے بعد ، راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری کے ذریعہ بھی ایک ریلی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔تاہم ، پارٹی فی الحال اس کے بارے میں ذہن سازی کر رہی ہے۔ ریاست میں آئندہ چار پانچ ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ نومبر میں حکومت تشکیل دی جانی ہے۔ الیکشن وقت پر ہونا ہے۔

لہٰذا ، پارٹی اپنے سطح سے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ بڑی ریلیوں اور انتخابی مہم کا امکان اس بار بہت کم نظر آرہاہے، کیونکہ اس کی وجہ کرونا بحران ہے۔ ایسی صورتحال میں ، پارٹی ورچوئل ریلی پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔پارٹی کے سینئر رہنماکے مطابق ، وزیر اعظم کی ورچوئل ریلی کو اسمبلی انتخابات کے لیے فضا پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایسی صورتحال میں پارٹی پہلیزمینی سطح کی تیاریاں مکمل کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی نے پہلے ہی وزیر اعظم کی من کی بات کواپنی ترجیحات کے ساتھ جوڑ کر ورچوئل ریلی کی بنیاد تیار کرلی ہے۔

تاہم ، وزیر اعظم کی ریلی سے پہلے بوتھ مینجمنٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس طرح اب طے ہے کہ بہار اسمبلی کا چنائو اسی سال ہر حال میں ہونا ہے۔ عظیم اتحاد اپوزیشن کی پارٹی آرجے ڈی ، کانگریس، آرایل ایس پی، وی آئی پی اور ہندستانی عوامی مورچہ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کیا ہے تاہم اپوزیشن پارٹیاں فی الوقت کورونا بحران سے متاثرین کی امداد کو ہی ترجیح دے رہی ہیں جب کہ بی جے پی اور جے ڈی یو اپنی حکومت کی حصولیابیاں گنوانیمیں مصروف ہیں لیکن اس بار اسمبلی الیکشن میں این ڈی اے کی حکومت پھر بنے ۔ایسے آثار کم نظر آرہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close