بہار و سیمانچل

محنت کشوں کی گھرواپسی کی مہم تیزکی جائے گی ، وزیراعلیٰ نے چیف سکریٹری کو کارروائی کا حکم دیا

پٹنہ27مئی(آئی این ایس انڈیا) لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں پھنسے تارکین وطن کو وطن واپس لانے کی مہم کو تیز کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نتیش کمارنے چیف سکریٹری دیپک کمار کو متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیاہے۔

وزیراعلیٰ نے صاف کہاہے کہ وہ تمام ریاستیں جہاں سے غیرمقیم بہاروالے واپس آنا چاہتے ہیں ان سے رابطہ کیاجائے۔ آئی پی آر ڈی سکریٹری انوپم کمار نے ریاست میں کورونوا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی پی آر ڈی سکریٹری نے کہاہے کہ حکومت ان سب کو واپس لائے گی جوگھرواپسی چاہتے ہیں۔

چیف سکریٹری دیپک کمارنے کہاہے کہ مہاراشٹرا حکومت بہار میں جتنی ٹرینیں چاہے بھیج سکتی ہے۔ بہار میں مہاجرین کو واپس لانے اور رکھنے کے لیے مکمل تیاری ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے 28 مئی تک ریاست میں 38 ٹرینیں بھیجنے کی اطلاع دی ہے۔

تاہم ، 26 مئی کو ، 24 ٹرینوں کو بہار روانہ کیا گیا ہے ، جو 27 اور28 مئی کو پہنچے گی۔ اگر مہاراشٹرا حکومت اس سے زیادہ بھیجنا چاہتی ہے تو وہ اسے بھیج سکتی ہے۔ بہارکواس سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close