بہار و سیمانچل

جیوتی کو اکھلیش نے دی 1 لاکھ کی مدد، سائیکل سے والد کو لے کر پہنچی تھی دربھنگہ

لکھنؤ،26مئی(آئی این ایس انڈیا) بہار کے دربھنگہ کی رہنے والی جیوتی آج کل سرخیوں میں ہے۔اپنے بیمار والد کو سائیکل سے لے کر دہلی سے اپنے گھر بہار کے دربھنگہ پہنچنے والی جیوتی کماری کے جذبے کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اوانکا ٹرمپ نے بھی سراہا، تو ان کی تعریف اور مدد کرنے والوں کی دوڑ لگ گئی۔جیوتی کے نام پر ڈاک ٹکٹ، والد کو لے کر جاتی جیوتی کی پینٹنگ کے بعد سائیکل فیڈریشن نے ٹرائل کے لئے دہلی آنے کی دعوت دی۔جیوتی کی مدد دینے کے لئے مددگاروں کے ہاتھ بھی بڑھتے نظر آئے۔سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی جیوتی کی مدد کرنے کا اعلان کرنے والے ابتدائی لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں۔اوانکا ٹرمپ کے ٹویٹس سے پہلے ہی اکھلیش یادو کا ٹویٹ جیوتی کی مدد کو لے کر آیا تھا۔21 مئی کو ہی اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرکے جیوتی کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔منگل کی صبح یعنی آج ایک لاکھ روپے کی یہ امدادی رقم سپا نے جیوتی کی ماں پھولن دیوی کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیا۔اکھلیش یادو نے جیوتی اور ان کے والدین سے بات بھی کی۔بتایا جاتا ہے کہ جیوتی کا بھی بینک اکاؤنٹ ہے، لیکن وہ جن دھن یوجنا کے تحت کھلا تھا۔اس اکاؤنٹ میں یکمشت ایک لاکھ روپے کی رقم جمع نہیں کرائی جا سکتی تھی۔ایسے میں سپا نے امدادی رقم جیوتی کی ماں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close