بہار و سیمانچل

کووڈ19:وزیراعلی نتیش نے کوارنٹین سینٹر میں موجود تارکین وطن مزدوروں سے کی بات : کہا اب آپ بہار میں ہی رہیں،کیاجائے گاانتظام

پٹنہ،22مئی(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ تارکین وطن محنت کشوں کے لئے بنائے گئے کوارنٹین سینٹر کس طرح کام کر رہے ہیں۔نتیش کمار نے نہ صرف کوارنٹین سینٹر میں رہ رہے تارکین وطن محنت کشوں سے بات کی بلکہ ان سے پوچھا کہ آپ کو وہاں کسی طرح کی پریشانی ہے کھل کر بتائیے۔وزیر اعلی نے تارکین وطن محنت کشوں سے یہ بھی زور دیا کہ اب آپ بہار میں ہی رہیں اور اپنی مہارت سے بہار کو ترقی دیں۔نتیش کمار نے کوارنٹین سینٹر میں رہ رہی خاتون سے پوچھا کہ آپ کو وہاں رہتے ہوئے 14 دن مکمل ہو رہا ہے، ایسے میں آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی۔خاتون کا جواب تھاکہ نہیں سر، کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔خاتون کی بات سن کر وزیر اعلی نتیش کمار نے انہیں نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ بس اب آپ یہیں بہار میں ہی رہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلی نے کوارنٹین سینٹر میں رہ رہے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوارٹین سینٹر میں رہنا آپ کے مفاد میں ہے۔آپ کے تمام سوشل ڈسٹینسنگ کی بھی پیروی کی وجہ سے کورونا سے بچاؤ کا یہی مؤثر طریقہ ہے۔

وزیراعلی نتیش کمار آج مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، پورنیہ، گیا، بیگو سرائے، روہتاس، مدھوبنی، دربھنگہ، سیتامڑھی اور شیوہر کے کوارنٹین سینٹر کے صورت حال کی جانچ پڑتال کی۔تمام کوارنٹین سینٹر پر رہ رہے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ بہار میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔وزیر اعلی نے تمام تارکین وطن محنت کشوں کو بہار میں ہی کام دینے اور خواہش مند لوگوں کا جاب کارڈ بنانے کی ہدایت افسران کو دی ہے۔وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سب ان کوقابلیت کے مطابق روزگار فراہم کریں اور مزدوروں کی اہلیت کے مطابق ہی صنعت گو کو فروغ دیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close