بہار و سیمانچل

مزدوروں کے لیے پلیٹ فارم پر رکھ دیے گئے کھانے کے پیکٹ

سمستی پور22مئی(آئی این ایس انڈیا) آئے دن بھر ملک بھر سے تارکین وطن محنت کشوں کو لے کر دل دہلانے والی خبریں آرہی ہیں۔اس وبا میں سب سے زیادہ مظلوم مزدورہی ہیں۔بہارسرکارسب سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بہار کے سمستی پور کا ایک ایسا ہی ویڈیووائرل ہورہاہے،جس میں مزدوروں کے سامنے کھانے پینے کا مسئلہ سامنے آیاہے۔ اتھارٹی کی جانب سے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہی مزدوروں کے لیے کھانے پینے کے پیکٹ رکھ دیئے گئے تھے، جسے لینے کے لیے ان کے درمیان لڑائی ہوگئی ۔اس سے پہلے کٹیہارمیں بھی اسی طرح کامعاملہ سامنے آیاتھااورادھرپانی پت سے سیوان گئی ریل میں مزدوروں کوبھوکے لے جانے کی بھی خبرآئی ہے ۔

دہلی میں صرف ایک بوتل پانی اوربسکٹ کی ایک پیکٹ دی گئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمستی پور اسٹیشن پرایک بڑی بھیڑ جو ٹرینوں سے لائی گئی ،پلیٹ فارم کی سیڑھیوں کے پاس زمین پر رکھے گئے کھانے پینے کے پیکٹ جمع کرنے کے لیے آپس میں دھکامکی کر رہے ہیں۔تاہم، ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے اپنا چہرہ کھلارکھا ہے، اس دوران کھانے پینے کا سامان حاصل کرنے کی جدوجہد میں سوشل ڈسٹنیسنگ کی دھجیاں اڑی ہوئی ہیں۔جبکہ کوروناوائرس کوروکنے کے لیے سوشل ڈسٹینسنگ، چہرے کے ماسک اور مسلسل ہاتھ دھلتے رہنا سب سے اہم دفاع میں شامل ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close