بہار و سیمانچل

پورنیہ بہار : اہل خیرحضرات سےدارالعلوم پورنیہ ”ملحق دارالعلوم ندوة العلماء ” کی دردمندانہ اپیل

برادران اسلام       

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

امید کہ آپ تمام احباب بخیر وعافیت ہوں گے،اور رمضان کی برکتوں سے مستفید ہو رہے ہونگے،

دارالعلوم پورنیہ(ملحق دارالعلوم ندوة العلماء لکھنؤ)ضلع پورنیہ کاایک معروف ومشہور ادارہ ہے،جو اب تک کرایہ کی زمین ومکان میں چل رہا ہے،الحمد للہ ادارہ کے لئے”11400″اسکوایر فٹ زمین خریدلی گئی ہے،جس پردرسگاہ اور طلبہ کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کا بڑا منصوبہ ہے، 143طلبہ گزشتہ سال ہاسٹل میں تھے ،جن میں سے بیشتر کے خوردونوش کا نظم بذمہ ادارہ تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدرسہ کے نمائندے وصول تحصیل کے لئے کہیں سفر پر نہیں جاسکے ،جس کی وجہ سے اس ادارہ "دارالعلوم پورنیہ” کامستقبل بہت ہی تاریک اور پریشان کن نظر آرہا ہے،کیونکہ اس ادارہ کا مکمل انحصار اہل خیر کے تعاون ہی پر ہے،اب تو بس اللہ تعالیٰ ہی پردہ غیب سے کوئی شکل نکال دے تو ہی مدرسہ کے چلنے چلانے کی صورت بنے سکے گی،
اس لئے اہل خیر حضرات سے بہت ہی دردمندانہ اپیل ہے کہ اس خستہ حال ادارہ تک اپنی زکات وصدقات وعطیات کی رقومات ارسال فرماکرادارہ کے چلنے چلانے میں مدد گار بنیں،

واللہ لا یضیع اجر المحسنین 
…………………………………..

محمد صابر حسین ندوی،ناظم "دارالعلوم پورنیہ”(زیر انتظام خلفاء راشدین ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹریشن نمبر968) پورنیہ بہار

ترسیل زر کا پتہ: "خلفاء راشدین سوسائٹی: اکاؤنٹ نمبر "2931002100016708” Ifsc PUNB0293100

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close