بہار و سیمانچل

دربھنگہ میں کرونا کے 4 تازہ معاملہ سےعلاقے میں پھیلی سنسنی ، علاقے کو کیا گیا سیل

دربھنگہ, 30/اپریل (ممتازاحمدحذیفہ ہندوستان اردو ٹائمز) دربھنگہ میں کورونا پازیٹیو کا 4 تازہ معاملہ سامنے آنے کے ساتھ ہی کل تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔نئے معاملے متاثرہ شخص کے رشتہ داروں سے جڑا ہوا ہے جن میں اہلیہ ،ساس ،بھائی اور بھابی شامل ہے۔حالانکہ چاروں کی صحت دیکھنے میں بہتر نظر آرہی ہے لیکن چاروں کے پازیٹیو پائے جانے کے بعد انتظامی افسران نے متاثرہ گاوں کو پوری طرح سیل کر ضروریات کی سامان ہوم ڈیلیوری سے کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کے مطابق 22 اپریل کو جو نوجوان دہلی سے ایک ایمبولینس سے یہاں دربھنگہ اپنے سسرال شوبھن آیا تھا اور پھر دربھنگہ شہر کے میرشکار محلہ میں اپنے کرایہ کے مکان میں پہنچا تھا وہ جانچ میں پازیٹیو پایا گیا تھا۔بعد میں اس کے رابطے میں آئے سسرالی رشتہ دار سمیت 13 افراد کا سیمپل لیا گیا تھا جس میں 4 پازیٹیو پائے گئے اور 5 نگیٹیو ملے جبکہ 4 کی جانچ رپورٹ آنی باقی ہے۔سب کو ڈی ایم سی ایچ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے۔

اس طرح ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 05 ہوگئی ہے۔ایسا بتایا جارہا ہے کہ جن 4 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے اس میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔ وہ سب صحت مند ہیں اور تمام معالجین کی نگرانی میں ہیں۔ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ان متاثرہ افراد کے گاوں کے 03 کلومیٹر دائرے کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں گھر گھر اسکریننگ اور طبی جانچ کے ساتھ ساتھ سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔ڈی ایم نے کہا کہ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔گھر پہ رہیں محفوظ رہیں اور لاک ڈاون پر عمل کریں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close