بہار و سیمانچل

پانی میں ڈوبنے سے 10 سالہ بچے کی موت ، لتراہا گاوں کے وارڈ 7 میں پیش آیا واقعہ

دربھنگہ بیرول 25اپریل (ممتازاحمدحذیفہ) مقامی تھانہ کے کترول بسنت پنچایت کے لتراہا گاوں کے وارڈ 7 میں مقامی رام ساگر شرما کے بیٹے 10 سالہ کنہائی شرما کی پانی بھرے گڑھے میں ڈوب جانے سے موت ہوگئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنہائی کمار اپنی ماں پاروتی دیوی کے ساتھ چوڑ میں گندم کاٹنے کے لئے گیا تھا جہاں کچھ گھنٹے کے بعد وہ قضائے حاجت کی بات کہہ کر نکلا تھا۔کافی دیر ہونے پر جب وہ واپس نہیں آسکا تو اس کی تلاش شروع ہوئی جہاں کھیت کے قریب ہی پانی بھرے گڑھے کے پاس اس کا چپل نظر آیا۔شور مچانے پر موقع پر کافی تعداد میں لوگ پہنچ گئے ۔مقامی غوطہ خوروں نے لاش کو جیسے ہی گڑھے سے باہر نکالا کہرام مچ گیا۔متوفی کنہائی چار بھائی بہن میں سب سے چھوٹا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ صدر دلیپ کمار پاٹھک جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقامی سرکردہ شخصیات کی درخواست پر لاش کو پنچنامہ تیار کروا کر اہل خانہ کے حوالے کردیا جہاں دیر شام اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی۔بیٹے کی موت پر ماں کا روروکر برا حال بنا ہوا تھا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close