بہار و سیمانچل

کرونا وائرس سےدنیا کی جدید ٹیکنالوجی اور ساری ترقی کا فیل ہو جانا الله کی قدرت کو ثابت کرتا ہے: وجئے بابو

دربھنگہ سمستی پور 17 / اپریل (ممتازاحمد حذیفہ) ہندوستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا جراثیم کے قہر سے پریشان حال انسانیت و گرتی ہوئی معیشت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہار اسمبلی کے واجب الاحترام اسپیکر اور سرائے رنجن اسمبلى حلقہ سے ہر دل عزیز سیاسی و سماجی رہنماء جناب وجئے کمار چودھری عرف وجئے بابو نے یہاں جمہعت علماء بہار کے نائب صدر نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد صلاح الدین فیروز صاحب القاسمی سے خبر خیریت جاننے کی خاطر طویل گفتگو کے دوران کہا کہ دیکھیئے اس وقت دنیا جدید اعلیٰ ٹیکنالوجی کے دور سے گزر رہی ہے عقلمندی اور دانشوری کا دعویٰ کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہے لیکن ان سب کے باوجود ایک معمولی کرونا جراثیم کے سامنے سب کچھ کا فیل ہوجانا الله کی قدرت کو ثابت کرتا ہے کہ واقعی اس دنیا کو غیب سے کوئی چلانے والی طاقت ہے جو الله ہے اور اس وباء سے نجات پانے کیلئے سب لوگ الله سے دعاء مانگیں عزت ماٰب اسمبلی اسپیکر جناب وجئے بابو نے مولانا سے کہا کہ مرکزی حکومت اور بہار سرکار کرونا وائرس پر قابو پانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے تا کہ جلد سے جلد ملک اور بہار کی عوام اپنے سابقہ معمول کے مطابق زندگی گزر بسر کر سکیں اس موقع پر جمہعت علماء بہار کے نائب صدر نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد صلاح الدین فیروز صاحب القاسمی نے اسپیکر صاحب کو عوامی فلاح بہبود سے متعلق کئی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کے آڑ میں کسی بھی طبقہ کے ساتھ نا انصافی اور ظلم و زیادتی نہ ہو اس پر سرکار کی نظر رہنی چاہیئے ورنہ اس وباء کے خاتمہ کے بعد اسی کو مدعا بنا کچھ لوگ حکومت کو بدنام کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام قابل مبارک باد ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی پابندی کر رہی ہے جمہعت علماء ہند اور میں خود ذاتی طور پر لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی عوام سے بار بار اپیل کر رہا ہوں اور الحمدللہ اس پر. عوام عمل بھی کر رہی ہے واضح رہے کہ اسپیکر وجئے بابو اور مولانا صلاح الدین فیروز صاحب القاسمی کے بہت ہی قدیم گہرے ذاتی اور خاندانی مراسم ہیں جس کو طرفین محبت و مروت کے ساتھ نبھاتے آ رہے ہیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close