بہار و سیمانچل

رحمانی فاؤنڈیشن غریبوں میں تقسیم کر رہا ہے راشن اور ضرورت کا سامان !

مونگیر ۔ 08؍ اپریل 2020 (پریس ریلیز) کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو روکنے کے لیے ملک میں اکیس دنوں کا لاک ڈائون جاری ہے، اس لاک ڈائون کی وجہ سے روزا نہ کمانے والے بری طرح معاشی دشواریوں سے دوچار ہوگئے ہیں، پہلے خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں مفکراسلام امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی کے ذریعہ ایسے نازک حالات میں لوگوں کے درمیان کھانے پینے کی چیزیں اور ضرورت کا سامان تقسیم کیا گیا، اب رحمانی فائونڈیشن مونگیر جسے انہوں نے رفاہی خدمت کے لیے قائم کیاہے، اب یہ خدمت انجام دے رہا ہے، رحمانی فائونڈیشن کی طرف سے شہر مونگیر کے مختلف محلوں چوہا باغ، للوپوکھر، بیلن بازار، کرشناردوڈ، مخصوص پور، کیوڑا میدان، ، پکی گلی، مخصوص پورکے غریب اور ضرورتمند تقریباً ساڑے پانچ سو لوگوں کے درمیان آج چاول ، دال، تیل، سویابین، کابلی چنا، سرف، صابون وغیرہ تقسیم کیا گیا، تاکہ فاقہ کشی کا شکار ہوچکے لوگ اس مصیبت کی گھڑی میں اپنی جان بچاسکیں، تقسیم کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا، اور بڑے پیمانے پر لوگوں تک رحمانی فائونڈیشن مونگیر کے ذریعہ کھانے پینے اور ضرورت کا سامان پہونچایا جائے گا۔
اس موقعہ پر رحمانی فائونڈیشن کے نمائندوں کے ذریعہ لوگوں سے لاک ڈائون پر عمل کرنے ، آپس میں دوری بنائے رکھنے ، لائف بوائے صابن وغیرہ کے ذریعہ ہاتھ دھونے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت بھی دی جارہی ہے، لوگوں سے اس موقعہ پر پرامن وسکون بحال رکھنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کو بھی کہا جارہا ہے، سبھوں سے یہ بھی کہا جارہا ہے، کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے اپنے گھروں میں رہ کر ہدایات کا خیال کرتے ہوئے اللہ کو بھی یاد کریں، اس سے اپنے گناہوں اور غلطیوںسے معافی مانگیں، اور ملک وقوم کو اس بلا اور مصیبت سے نجات دلانے کی دعاء کریں۔کھانا اور ضرورت کا سامان بغیر کسی مذہبی تفریق کے تقسیم کیا جارہا ہے، ہر مذہب، اور طبقہ کے ضرورتمند لوگ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں، انسانیت کو بچانے کی طرف یہ مضبوط قدم ہے، رحمانی فائونڈیشن کے طرز پر دوسری تنظیموں اور اداروں کو بھی آگے آکر اس نازک موقعہ پر اپنی خدمات پیش کرنی چاہئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close