بہار و سیمانچل

شبِ برأت آج، مسلمان اپنے گھروں میں ہی کریں عبادت : مہجورؔالقادری

نوادہ ( پریس ریلیز ) تنظیم عُلمائےحق ضلع نوادہ نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ شب برأت جو بخشش و نجات کی رات ہے میں ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شب برأت کے سارے معمولات اور ذکر و اذکار اپنےاپنے گھروں میں ہی کریں مساجد، مزارات، قبرستان اور دیگر کسی بھی مذہبی مقامات پہ جانے سے مکمل پرہیز کریں چونکہ ملک سمیت پوری دنیا میں کوروناوائرس کے جو حالات ہیں وہ یقینی طور پہ تشویش ناک ہیں کتنے لوگ اب تک اس بیماری کی زد میں آکر لقمہ اجل بن چکے ہیں اور بے شمار افراد ابھی بھی اس سے متاثر ہیں لہٰذا ایسی صورت میں مرکزی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہماری اور پورے ملک کی حفاظت کی خاطر جو احتیاطی قدم آٹھائے گئے ہیں اس کی مکمل پابندی کریں اور اس مخصوص رات میں سنن و نوافل، کثرت توبہ و استغفار، اذکار و اوراد کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کوروناوائرس سے محفوظ رہنے اور اپنے لئے و اپنے مرحومین کی مغفرت کے لئے اللہ تعالیٰ سے نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ دعائیں کریں اور اپنے پاس پڑوس کے غریبوں ناداروں اور بے کی ہراعتبار سے مدد فر ما کر اللہ و رسول کی خوشنودی حاصل کریں!
مولا محمد جہانگیرعالم مہجورؔالقادری، صدر تنظیم عُلمائےحق نوادہ ،ضلع نوادہ

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close