بہار و سیمانچل

سیتامڑھی : الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ مادھوپور سلطان پور کی جانب سے 2000 لوگوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم

صاحب ثروت حضرات کو اس مصیبت کی گھڑی میں آگے آنا چاہیے: محمد صہیب

سیتامڑھی (عبدالخالق القاسمی) کورونا جراثیم سے متاثر مریض کی تعداد دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے,لوک ڈاؤن کے بعد پورے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے,غریب مزدور طبقہ کے لوگ بھوک مری کے شکار ہورہے ہیں,حکومت چاہے جتنا ترقی کا دعوی کرلے مگر ابھی بھی وہ اپنے مشن میں ناکام ثابت ہورہی,ایسے میں کچھ صاحب خیر حضرات بے سہارا لوگوں کی خدمت کے لئے میدان میں آگئے ہیں,اور بڑی مستعدی اور جوش و جذبے کے ساتھ خلق خدا کی خدمت میں مصروف ہیں,الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے آج بروز جمعہ ٹرسٹ کے چیئرمین محمد صہیب صاحب کی نگرانی میں مادھوپور سلطان پور سیتامرھی میں تقریبا 2000 ہزار لوگوں کے درمیان اجناس تقسیم کیا گیا.الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے تقسیم کیا جارہا اجناس کے بعد کچھ غریبوں سے نمائندہ نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ امداد ٹرسٹ کی جانب سے راشن کا ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ ہر مصیبت اور آفات سماویہ پر یہ ٹرسٹ غریب مزدور طبقہ لوگوں کی امداد کرتا ہے,ایک ہفتہ پہلے بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ٹرسٹ کے چیئرمین محمد صہیب صاحب نے 2000 لوگوں کے درمیان ماسک ڈیٹول صابن اور وکس تقسیم کیا تھا, الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے قدرتی آفات آتش زدگی فرقہ وارانہ فسادات وبائی امراض جیسے حالات میں متاثرین کی امداد کی جاتی ہے, حالیہ دہلی فسادات سے تباہ شدہ سینکڑوں فاقہ کش خاندان کے درمیان لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں جو اپنے آپ میں ایک مثال ہے,محمد صہیب صاحب کے معاون مولانا عمر قاسمی نے بھی بڑی جدو جہد اور محنت شاقہ کے ساتھ ٹرسٹ کی ترقی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے,راحتی اشیاء تقسیم میں جن لوگوں نے اہم رول ادا کیا ان میں عمر عالم,شمس تبریز,چاند قریشی,مولانا احمد ضیاء ندوی,مولانا لبیب اشرف قاسمی,محمد شہنواز عالم کا نام قابل ذکر ہے,اس موقع پر سماجی کارکنان بھی موجود تھے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close