بہار و سیمانچل

پکری سے اخلاق الرّحمن اور ان کے ساتھیوں نے ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوۓ غریبوں میں خوردنی اشیاء تقسیم کیا

نوادہ ( محمد سلطان اختر) نواده ضلع کے تحت پکری برانواں سے تعلق رکھنے والے جناب اخلاق الرحمن عرف بھولو اور ان کے ساتھیوں نے مل کر غریب عوام میں غلّہ سامان تقسیم کیا اور کہا کہ آپ حکومت کے احکامات کے مطابق کچھ دنوں تک گھر میں قیام کریں، لاک ڈاؤن کا احترام کریں، اور اپنی جان کی حفاظت کریں،

اپنے گھروں میں رہ کر اچھا جان کی حفاظت کریں کیونکہ یہ ایک ایسا خطرناک وائرس ہے جس میں جاندار چیزیں متاثر ہوتی ہے،اس موقع پر آپ کے بھائی ہر دل عزیز جناب اخلاق الرحمٰن صاحب نے اپنے ساتھیوں کو بلایا میٹنگ کی، اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ہم سب ملکر اس مشکل وقت میں اپنے پڑوسیوں کو بھوکا نہیں رہنے دیں گے، جن کو راشن خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کوراشن پہنچانے کا کام کریں گے سب نے رضا مندی کے ساتھ کہا کہ انشاء اللہ محتاجوں کو راشن وغیرہ فراہم کرنے کا کام کریں گے۔
اس نیک مقاصد میں ٹیم کے ممبران اخلاق الرحمن صاحب کے ساتھ خصوصی نمائندوں میں محمد صدام حسین ، محمد جنید ملک ، محمد عارف ، محمد ارباز اور دیگر ممبران شامل ہوئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close