بہار و سیمانچل

خانقاہ چشتیہ کے گڈی نشیں بھی آگے آئے،اور انہوں نے کرونا وائرس میں بھوکےغریبوں کے درمیاں بڑی تعداد میں خوردنی اشیاء تقسیم کیا

نوادہ ( محمد سلطان اختر)‌ ضلع نوادہ کے تحت چھوٹا شیخ پورہ خانقاہ چشتیہ کے گڈی نشیں حضرت علامہ عین الدین چشتی نے کہا کہ بھوکے کو کھانا کھلانا پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا اور کسی کو تکلیف نہ پہوچانا سب سے بڑی عبادت ہے، جس کا ثواب خدا ہی دیتا ہے،

ضلع نوادہ کا قدیم خانقاہ چشتیہ کے گڈی نشین حضرت مولانا عین الدین چشتی نے بے بس اور غریبوں کی مدد کرنے میں مصروف ہوئے اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں صداقت کی اہمیت سب سے اہم ہے اورکسی تباہی سے متاثر افراد کو بلا تفریق مذہب مدد کرنا اللہ کی رضا کا سبب ہے،

خانقاہ چشتیہ کی جانب سے نرہٹ بلاک کے گاؤں والے جو روزانہ مزدوری کے والے مزدور، رکشہ ڈرائیور، خصوصا بیوہ خواتین کو چاول ، دال ، پیاز وغیرہ کے پیکٹ تقسیم کئے گئے، جس میں ایک درجن نوجوان دن رات راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں،

اس ٹیم کے کوآرڈینیٹر رضی حیدر کے ساتھ صبا احمد ، علی اکبر ، راشد احمد ، محمد چاند ، وسیم اکرم ، دانش احمد ، افسار علی ، سلمان چشتی ، نازش احمد ، نعمان آریش اور مہران چشتی کے ساتھ ساتھ سید مسیح الدین صاحب مشہور سیاسی و سماجی کارکن و بےباک لیڈر نے مکمل تیاری کے ساتھ كرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بیداری مہم چلایا اور گاؤں میں بیداری قائم کیا،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close