بہار و سیمانچل

تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ کی اپیل پہ مسلمانوں نے مکمل عمل کیا :مہجورؔالقادری

آج کا جمعہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا :مولانا نعمان اخترفائق

نوادہ (پریس ریلیز) جہاں پورے ملک کے مسلمانوں نے کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے احتیاطی قدم کا بھر پور ساتھ دیا وہیں ضلع نوادہ کے مہذب، دور اندیش اور باشعور مسلمانوں نے بھی اپنے سینے پہ پتھر رکھ کر نماز جمعہ مسجدوں کے بجائے اپنےاپنے گھروں میں ظہر کی نماز پڑھنا پسند کیا مگر اپنے ملک کی سالمیت کو برقرار رکھا ساری دنیا جانتی ہے کہ مسلم قوم ایک جذباتی قوم ہو تی ہے یہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہے مگر دین و شریعت کے معاملے میں کسی سے بھی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہو سکتی مگر کورونا جیسی مہلک بیماری کے خاتمہ کے لئے اپنے ملک کے تئیں جو وفاداری کی مثال پیش کی ہے وہ اپنے آپ میں بے نظیر ہے حدیث مبارکہ حب الوطن من الایمان پہ مکمل عمل کرکے ثابت کردیا کہ اپنے ملک کی سالمیت اور تحفظ کی خاطر اپنی عبادت و بندگی کے بھی قلیل جماعت کےساتھ کرسکتے ہیں اور آج نہ جانے تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب خدا کی عبادت و بندگی کے لئے اللہ تعالیٰ کے گھر نہ جانا ایک مجبوری بن گئی مگر پھر بھی مسلمانوں نے اسے برداشت کیا چونکہ اسلام نے درس دیا ہے کہ ومن احیاھا فکان احیا الناس جمیعا یعنی جس کسی نے ایک شخص کی بھی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کو بچالیا مذکورہ بالا خیالات کا اظہار تنظیم کے ضلعی صدر مولانا محمدجہانگیرعالم مہجورالقادری نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کیا ہے اور تنظیم کے سرپرست و قاضئ شہرنوادہ شہزادہ وقارملت حضرت علامہ نعمان اخترفائق جمالی مہتمم دارالعلوم فیض الباری نوادہ نے بھی تنظیم کی جانب سے جاری اپیل پہ عمل کرنے پر ضلع کے سارے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور دعاء کی ہے کہ مولائے قدیر ہمارے ملک سمیت پوری دنیا سے اس بیماری کا جلد خاتمہ فرمادے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close