بہار و سیمانچل

جامعہ کبیریہ گلنی کلاں میں تعزیعتی نشست اور حضرت مولانا محمد صداقت حسین قاسمی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے خدمات پر روشنی ڈالی


جامعہ کبیریہ گلنی کلاں میں تعزیعتی نشست اور حضرت مولانا محمد صداقت حسین قاسمی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے خدمات پر روشنی ڈالی

26 اگست 2019 نواده۔۔رپورٹ محمد سُلطان اختر۔ ہندوستان اردو ٹائمز۔

دارالعلوم بالاساتھ ستامڑھی کے بزرگ اُستاد حضرت مولانا محمد صداقت حسین قاسمی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا جمعرات کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبر ملتے ہی اہل علم حلقہ میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور اُنکے لیے ہر جگہ دعاء مغفرت ایصال ثواب کا اہتمام کیا جانے لگا،،اسی سلسلہ میں ایک تعزیتی نشست جامعہ کبیریه گلنی میں کیا گیا جس میں حضرت مولانا محمد صداقت حسین قاسمی صاحب رحمتہ اللہ علیہ مرحوم کی تعلیمی و تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے مختلف علمی و ادبی اخلاقی خوبیوں کو بیان کیا گیا ان کے دینی و ملی خدمات پر روشنی ڈالی گئی جامعہ کبیریه گلنی میں قرآن خوانی کی گئی وظائف پڑھا گیا لگ بھگ آٹھ قرآن کریم مکمل کر کے بخشا گیا تعزیتی نشست میں حضرت مولانا ابو امامہ رحمانی صاحب نے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور اخیر میں حضرت قاری شہزاد رحمانی صاحب کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا،،،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close