بہار و سیمانچل

جموئی : آڑھا کے غیر معینہ مدت مظاہرہ حسب معمول جاری

جموئی ( محمد سلطان اختر ) جموئی ضلع کے تحت آڑھا گاؤں میں حسب معمول احتجاج جاری ہے، کے احتجاج کا 19واں دن ہے، اس انیسویں دن میں اسٹیج کی نقابت کر رہے حافظ ارشاد صاحب اور صدارت کررہے ڈاکٹر افتخار صاحب تھے،یہ آڑھا کا شاہین باغ 7 رکنی ٹیم پر مشتمل ہے، جس کے سربراہ مفتی عبداللہ ظہیر ہیں، اس موقع پے بہت سے دانشوراں آئے،سبھوں نے باری باری اپنی باتیں رکھی، مہتاب عالم، حافظ ابو ذر امام خطیب و دھمول بازار مسجد، اور بھی بہت سارے مقررین اپنی باتوں کو رکھا، اور کہا کہ سیاہ قانون اس ملک میں چلنے والا نہیں ہے،اس ملک کے لئے خطرناک ہے، اس میں این پی آر جو سب سے پہلے کیا جائے گا، جس کو بہار ریاستی حکومت نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ این پی آر کو ترمیم کر کے پرانے طریقے کا جنگانّا کروائیں گے، لیکن بی جے پی کے امیت شاہ نے نہیں مانا، تو چپ چاپ بہار کے تمام اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ کو لیٹر جاری کردیا، اور سب کو این پی آر کے لیے ہدایت بھی دے دیا، کہ سب کا این پی آر کیا جائے،این پی آر،این آر سی کا سوتیلا بھائی ہے، اس این پی آر کے ذریعے آپ کی جانکاری لے کر آپ کے نام کے سامنے ڈی لگا دے گا، اور ڈی لگا کر آپ کو ڈو ٹفل یعنی مشکوک بنا دیا جائے گا، اس کے بعد آپ سے این آر سی کے تحت کاغذات مانگے جائیں گے، پھر آپ کاغذات نہیں دیے سکے، یا پڑوسی نے دشمنی کے بنیاد پر ڈاؤٹفل کروا دیا تو پھر آپ کے لئے این آر سی لازم ہوجائے گا، اور ڈیٹینشن کیمپ میں جانا طے ہو جائے گا،یہ ساری باتیں آڑھا کے شاہین باغ میں مقررین نے کہا، اس موقع پر دین نگر، جکھڑا، دھرم پور سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد، خواتین، آئے وہ موجود تھے،

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close