بہار و سیمانچل

بہار میں این آر سی اور این پی آر  شروع،  بی ڈی او کے لیٹر نے نتیش کمار کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

 

 

پٹنہ ( اسٹاف ہندوستان اردو ٹائمز)  آر جے ڈی نیتا تیجسوی یادو نے اس لیٹر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نتیش کمار کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے اور بہار میں این پی آر نافذ ہوگیا ہے،  حالانکہ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ وہ این پی آر میں پوچھے گئے سوالات میں سے کچھ سوالوں پر انہیں اعتراض ہے اور وہ اس سوال کو خارج کرنے کی مانگ کررہے ہیں جبکہ بی ڈی او کے اس لیٹر سے نتیش کمار کے جھوٹ سے پردہ اٹھ گیا ہے اور اس لیٹر کے عام ہوتے ہی سی ایم نتیش کمار کا راز بھی فاش ہوگیا ہے اوراسی کے ساتھ بہار میں این آر سی اور این پی آر نافذ ہوگیا ہے

آپ کو بتادیں کہ سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے نفاذ کی مخالفت کرنے والے پرشانت کشور اور پون ورما کو جے ڈی یو نے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھادیا ہے،  ایسے میں نتیش کمار پر بھروسہ کرنا کہ وہ این پی آر اور این آر سی کی مخالفت کریں گے بیوقوفی ہوگی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close