بہار و سیمانچل

دربھنگہ : بینی پور سب ڈویژن میں سیون اسٹار کلب کے زیر اہتمام "ایک شام شہیدان وطن کے نام” منعقد ہوا

دربھنگہ (نمائندہ) دربھنگہ ضلع کے بینی پور سب ڈویژن میں واقع کرپوری بھون میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک اہم پروگرام زیر اہتمام سیون اسٹار کلب بینی پور بعنوان "ایک شام شہیدان وطن کے نام” منعقد ہوا اس میں بطور مہمان خصوصی بی ڈی او ونئے موہن جھا ، سی او پنکج کمار جھا ، تھانہ صدر داروغہ انیل کمار ، جید عالم دین مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول ، ڈاکٹر محمد سعید ، ڈاکٹر سدھیر پاسوان وغیرہ شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر پروگرام کے ڈائریکٹر محمد شمس توحید عرف چھوٹے بابو ، کنوینر محمد لڈن بابو ، خازن شری کوشل سنگھ ، شری رمیش جھا ، محمد رئیس ، راج کشور ساہ ، راجیو جھا وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں عام لوگ اور سرکردہ شخصیات موجود تھے اس موقع پر سیون اسٹار کلب کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر مرکزی جمیعت علماء سیمانچل حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے کہا کہ ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کا ہمارے اوپر حق ہے کہ ہم ان کو یاد رکھیں اور آج جمہوریت کو قائم رکھنے کا عہد کریں

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close