بہار و سیمانچل

برانواں کے گلزار باغ میں آئین بچاؤ تحریک۔ نوادہ ضلع کا تیسرا شاہین باغ بن گیا گلزار باغ مظاہرے کا آغاز جمعہ سے

نوادہ ( محمد سلطان اختر ) نوادہ ضلع کے تحت پکری برانواں بلاک میں گلزارباغ کے قریب دوستی بیگھا میں دھرنا مظاہرہ شروع کر دی گئی ہے اس میدان میں پنڈالوں سے گھیر دیا گیا ہے اور نیچے بیٹھنے کے لئے پوآل بچھا دیا گیا ہے اس سے بھی بہتر انتظامات کیے جائینگے آج شروعاتی مرحلے کی وجہ کر ہماری ماں و بہنوں کو کچھ تکلیف ہو سکتی جو ظاہر ہے یہ ساری باتیں انقلابی فکر کے سربراہ مولانا آزاد نے ہماری نمائندے سے ملاقات کے دوران کہی، دھرنا پنڈال کو پوری طرح منظم کرنے میں انقلابی فکر گروپ کے ممبران اور برانواں کے رہائشی تیار کرنے میں مصروف ہیں اور آگے جو کمی ہوگی سبھی دور کی جائیگی،شام کے وقت سے ہی لوگوں کا اچھا خاصا مجمع آنا شروع ہوگیا ہے،خواتین حضرات کا بھی دھرنا مقام پر آنا شروع ہو گیا ہے ، یہاں خواتین کے لئے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ انقلابی فکر گروپ اس اہم کام کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں، اس گروپ میں کچھ خاص لوگ ہیں جنکی فکروں محنتوں سے یہ کام یہاں تک پہنچا ہے جو مندرجہ ذیل ذیل ہیں۔ مولانا آزاد ، شان محمد ، ببن خان ، محمد صدام ، حافظ صدام ، امتیاز ، راشد ، حافظ انیس ، شان ملک ، سفیان ، رضوان ، سہراب ، فیصل ، جمیل ، شہباز، کامل ، کلیم ، افضل ، ساجد ، گڈو ، لاڈلا ، نوشاد ، خورشید ، احسان ، حافظ جاندار ، شاہنواز ، تسلیم ، ارمان ، حسنین ، شاہد اقبال ، ذیشان ، شبن ، اور بہت سے جوش و ولولہ والے نوجوان وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر نوادہ ضلع کے پکری برانواں باشندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آکر اپنی خواتین کو بھیجیں تاکہ مرکز اور ریاستی حکومت تک اپنی بات کو رکھ سکے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close