بہار و سیمانچل

 نتیش کمار نے پہلی بار ’’ سی اے اے ، این آر سی اور این پر آر‘‘ پر کہا کہ ہمارا اور ہماری پارٹی کا اسٹینڈ بہت صاف ہے : دیکھیں ویڈیو 

پٹنہ (ہندوستان اردو ٹائمز) جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پہلی بار ’’ سی اے اے ، این آر سی اور این پر آر‘‘ پر اپنے ہی نیتا پون ورما کو کہا کہ ان کو جہاں اور جس پارٹی میں جانا ہے جائیں ہماری طرف سے دعائیں ہیں ، پون ورما ’’ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر ’’ کی مخالفت کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بہار کے وزیر اعلی کو اس پر غور و خوض کرنا چاہیئے اس سوال پر نتیش کمار نے میڈیا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اور ہماری پارٹی کا اسٹینڈ بہت صاف ہے اس لیئے ان کو جہاں اچھا لگے وہ جائیں ، آپ کو بتادیں کہ نتیش کمار نے ابھی بھی ’’ سی اے اے ، این آر سی اور این پر آر‘‘  پر کھل کر کچھ نہیں کہا کہ یہ بہار میں نافذ ہوگا یا نہیں ہوگا ، وہ اس پر روک لگائیں گے یا نہیں انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا ،

 

آپ کو بتادیں کہ جے ڈی یو میں صرف پون ورما ہی نہیں بلکہ پرشانت کشور بھی ’’ سی اے اے ، این آر سی اور این پر آر‘‘ کے مدعے پر کھل کر اس کی مخالفت کررہے ہیں ، اس سے صاف ہوجاتا ہے کہ نتیش کمار ’’ سی اے اے ، این آر سی اور این پر آر‘‘ کو بہار میں نافذ کرکے رہیں گے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close